کھیل

وادی کیلاش میں برفانی ہاکی کھیلتے ہوئے ایک نوجوان کھلاڑی جان بحق ہوا۔

وادی کیلاش کے برون ٹار گاوں جو پہلوانندہ کے سامنے پہاڑ کے دامن میں واقع ہے اس کا ایک نوجوان کھلاڑی شیر انجم ولد سلطان روم جس کا عمر پچیس سال بتایا جاتا ہے

چترال پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):وادی کیلاش میں برفانی ہاکی کھیلتے ہویے ایک نوجوان کھلاڑی چھت سے گر کر جان بحق ہوا۔ تفصیلات کے مطابق حالیہ شدید برف باری کے بعد وادی کیلاش کے لوگ اپنا قدیمی ثقافتی کھیل برفانی ہاکی کھیل رہے تھے۔ کہ اس دوران ایک کھلاڑی جا بحق ہوا۔
وادی کیلاش کے برون ٹار گاوں جو پہلوانندہ کے سامنے پہاڑ کے دامن میں واقع ہے اس کا ایک نوجوان کھلاڑی شیر انجم ولد سلطان روم جس کا عمر پچیس سال بتایا جاتا ہے وہ دوسرے کھلاڑیوں کے ساتھ برفانی ہاکی جسے مقامی زبان میں ہیم غال کہتے ہیں وہ کھیل رہا تھا۔اس کھیل میں لکڑی سے بنا ہوا ایک بال ہوتا ہے جس پر کالا رنگ لگایا جاتا ہے تاکہ برف میں گم نہ ہوجایے کیونکہ برف کا رنگ بھی سفید ہوتا ہے اسلیے اس بال پر کالا رنگ لگایا جاتا ہے۔ کھیل کے دوران یہ بال زیر تعمیر تھانہ بمبوریت کے چھت پر جا گرا۔ شیر انجم نے تھانےکے چھت پر چڑھ کر بال نیچے پھینکا مگر برف زیادہ ہونے کی وجہ سے اسے اندازہ نہیں ہوا اور چھت سے نیچے فرش پر گر گیا جس کی وجہ سے وہ جان بحق ہوا۔ اس کا والد سلطان روم بھی فوت ہوچکا ہے ایک بھای ڈرایور جبکہ دوسرا بھای دوبی میں ہے۔
جب نوجوان کھلاڑی نیچے گر گیا تو اس وقت وادی کیلاش کا راستہ شدید برف باری کے باعث ہر قسم کے ٹریفک کیلیے بند تھا جس کی وجہ سے اسے بروقت نہ تو ہسپتال پہنچایا گیا نہ اسے طبعی امداد دی گیی اور راستے ہی میں دم توڑ گیا۔ کیلاش سے تعلق رکھنے والے چند عمایدین نے ہمارے نمایندے سے فون پر باتیں کرتے ہویے کہا کہ کیلاش ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے نام پر ڈھای سال پہلے کروڑوں روپے مالیت کی مشنیری اچکی ہے جس میں ایکسکیویٹر، لوڈر، ڈس بین، ٹرالی ٹریکٹر اور دیگر مشینری شامل ہیں مگر یہ سارا مشینری تحصیل میونسپل انتظامیہ کے دفتر میں بے کار کھڑی ہے جسے زنگ لگنے کا حطرہ بھی ہے۔ وادی کیلاش کے لوگو ں نے مطالبہ کیا ہے کہ کیلاش ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے نام پر جو مشینری اور سامان ایا ہوا ہے اسے برویے کار لاتے ہویے وادی کیلاش کے تینیوں دیہات، بمبوریت، رمبور اور بریرکے راستوں کو کھول دیا جایے تاکہ یہاں کے لوگ کم از کم اپنے زحمیوں اور بیماروں کو تو بروقت ہسپتال پہنچا سکے اور یوں ان کی انکھوں کے سامنے ان کے پیارے موت کا لقمہ نہ بنے۔
معروف معالج اور سماجی کارکن ڈاکٹر محمد عدنان نے وزیر اعلےِ خیبر پحتون خواہ سے مطالبہ کیا ہے کہ بمبوریت میں واحد بنیادی مرکز صحت بی ایچ یو میں فوری طور پر ڈاکٹر تعینات کیا جایے تاکہ یہاں کے ہزاروں عوام کو بروقت طبعی امداد تو مل سکے۔ انہوں نے یہ بھِی مطالبہ کیا کہ کیلاش کے تینوں وادیوں رمبور، بمبوریت اور بریر کے راستے ہر قسم کے ٹریفک کیلیے کھول دیے جایے تاکہ عوام کو سفر کرنے میں مشکلات کا سامنا نہ ہو۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button