کھیل

ٹی20 سیریز کے لیے میدان سج گیا، نیوزی لینڈ ٹیم پاکستان پہنچ گئی

نیوزی لینڈ کی ٹیم 18 اپریل سے شروع ہونے والی ٹی20 سیریز سے قبل 16 اور 17 اپریل کو راولپنڈی کے پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں پریکٹس کرے گی۔

پاکستان کے خلاف پانچ ٹی20 میچوں پر مشتمل سیریز کے لیے نیوزی لینڈ کی ٹیم مائیکل بریسویل کی قیادت میں اسلام آباد پہنچ گئی ہے۔
نیوزی لینڈ کی ٹیم 18 اپریل سے شروع ہونے والی ٹی20 سیریز سے قبل 16 اور 17 اپریل کو راولپنڈی کے پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں پریکٹس کرے گی۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز کے پہلے تین میچ 18، 20 اور 21 اپریل کو راولپنڈی جبکہ آخری دو میچ 25 اور 27 اپریل کو لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔
یہ نیوزی لینڈ کا گزشتہ 17 مہینوں میں پاکستان کا تیسرا دورہ ہے۔
اس سے قبل کیوی ٹیم دسمبر 2022 میں دو ٹیسٹ اور تین ون ڈے میچوں کے لیے پاکستانی آئی تھی۔
اس کے بعد اپریل 2023 میں کیوی ٹیم نے پانچ ٹی20 اور پانچ ون ڈے میچوں کے لیے پاکستان کا دورہ کیا تھا۔
دوسری جانب دورہ پاکستان سے قبل کیوی ٹیم کے سکواڈ میں شامل دو کھلاڑی فِن ایلن اور ایڈم ملن انجریز کے مسائل کے سبب ٹیم سے باہر ہوگئے۔
فِن ایلن اور ایڈم ملن کی جگہ ٹام بلنڈل اور زیک فُوکس کو سکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔
اٗدھر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بھی پانچ ٹی20 میچوں کی سیریز کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا۔
اس سیریز میں احسن رضا، علیم ڈار، آصف یعقوب، فیصل آفریدی اور راشد ریاض امپائرنگ کے فرائض سرانجام دیں گے جبکہ اینڈی پائیکروفٹ میچ ریفری ہوں گے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button