پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹیشن اتھارٹی کو آٹومیشن پر لے جانا چاہتے ہیں، صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق
صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے اجلاس کے دوران پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹیشن اتھارٹی کی مانیٹرنگ اتھارٹی کے 27 ویں اجلاس کے منٹس کی منظوری دی
لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن میں پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹیشن اتھارٹی کی مانیٹرنگ اتھارٹی کا 28 واں اجلاس منعقدہوا۔اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری ٹیکنیکل ڈاکٹر حافظ شاہد لطیف، ڈی جی پی ہوٹا پروفیسر ڈاکٹر شہزاد انور، سی ای او پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن ڈاکٹر ثاقب عزیز، ڈین پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹی ٹیوٹ پروفیسر ڈاکٹر فیصل سعود ڈار، محمد آصف، سینئر رکن پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن ڈاکٹر اظہار چوہدری و دیگر افسران نے بطور مانیٹرنگ اتھارٹی ممبران کے شرکت کی۔اس موقع پر محکمہ خزانہ، داخلہ، ٹرانسپلانٹیشن اتھارٹی آف پاکستان، پاکستان میڈیکل ریسرچ کونسل، آفتھلمولوجک سوسائٹی آف پاکستان اور پاکستان سوسائٹی آف گیسٹرواینٹرولوجی کے نمائندگان نے بھی بطور مانیٹرنگ اتھارٹی ممبران شرکت کی۔ اجلاس شروع ہونے سے پہلے ڈین پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹی ٹیوٹ پروفیسر ڈاکٹر فیصل سعود ڈار کی والدہ کی وفات پر دعا مغفرت بھی کی گئی۔
صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے اجلاس کے دوران پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹیشن اتھارٹی کی مانیٹرنگ اتھارٹی کے 27 ویں اجلاس کے منٹس کی منظوری دی۔اجلاس کے دوران مانیٹرنگ اتھارٹی کے اجلاس کے انعقاد کے سالانہ کیلنڈر کی منظوری دی گئی۔صوبائی وزیرصحت نے اجلاس کے دوران ذیلی ایگزیکٹو، لیگل، فنانس، ایچ آر اور پروکیورمنٹ کمیٹیاں بنانے کی منظوری کے علاوہ سیالکوٹ اور بہاولپور کی عوام کی سہولت کی خاطر پی ہوٹا کے دفاتر کھولنے کی بھی منظوری دی۔اجلاس کے دوران پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹیشن اتھارٹی کی کیپیسٹی بلڈنگ کی منظوری دی گئی۔
صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹیشن اتھارٹی کو آٹومیشن پر لے جانا چاہتے ہیں۔پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹیشن اتھارٹی کی استعدادکار کو بڑھا رہے ہیں۔ صوبائی وزیرصحت نے پی ہوٹا کو انسانی اعضاء کی غیر قانونی پیوندکاری میں ملوث عناصر کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کی ہدایت کی۔