سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے سابق سینیئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ’ن لیگ نے پر اقتدار کی سیاست کا انتخاب کیا۔‘وہ سنیچر کو نجی ٹی وی کے پروگرام ’جرگہ‘ میں میزبان سلیم صافی کو انٹرویو میں مختلف سوالات کے جوابات دے رہے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ ’اب میں مسلم لیگ ن کا رکن نہیں ہوں، میں نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔‘ سابق وزیراعظم نے کہا کہ ’مجھے اس سیاست سے اتفاق نہیں جس کا انتخاب پارٹی نے 2022 میں کیا تھا۔‘’مسلم لیگ ن کو پہلے ہی بتا دیا تھا کہ میں آئندہ آپ کے ٹکٹ پر الیکشن نہیں لڑوں گا۔‘انہوں نے بتایا کہ ’میں ہر قیمت پر اقتدار کی سیاست نہیں کرتا، یہ بات میاں نواز شریف کو بتا دی تھی۔‘ایک سوال پر سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ ’وہ مئی یا جون میں نئی پارٹی کا اعلان کریں گے۔‘
With Product You Purchase
Subscribe to our mailing list to get the new updates!
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur.
متعلقہ مضامین
بھی چیک کریں
Close