انٹرٹینمینٹاہم خبریںتازہ ترین

لاہور الحمراء عوام کے دلوں میں بستا ہے،الحمراء کی خدمات پر ناز ہے۔الحمراء عوام کی روایات کو سجا تاہے۔

میلے ٹہلے ٗ پیار ومحبت بڑھانے،خوشیاں بانٹنے کا ذریعہ ہیں، الحمراء اپنے پروگرامز سے سماجی تناؤ کم کرنے و مثبت خیالات کو فروغ دے رہا ہے۔ سربراہ الحمراء سارہ رشید

پاکستان لاہور(نمائندہ وائس آف جرمنی): ایگزیکٹو ڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل الحمراء سارہ رشید نے دو روزہ عید میلہ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لوگ اپنی اقدار سے بے پناہ لگاؤ رکھتے ہیں، الحمراء عوام کو انکی روایات سے جوڑتا ہے، الحمراء عوام کے دلوں میں بستا ہے۔انھوں نے کہا کہ عوام کو الحمراء سے جذباتی لگاؤ ہے،یہ عوام کو ان ہی کی روایات دیکھتا ہے۔ سارہ رشید نے کہا کہ الحمراء کی سرگرمیوں میں بڑی تیزی سے اضافہ کیا ہے،اس ادارے کے پروگرامز کے معیار کا کوئی ثانی نہیں،بلاتعطل ثقافتی سرگرمیاں سے عوام لطف اٹھا رہے ہیں۔قبل ازاں سارہ رشید نے عید میلہ کا افتتاح کیا۔میلے میں لگائے گئے ثقافتی اشیاء کے اسٹالز دیکھے، فنکار وں سے ملیں، اسٹالز پر موجود قیمتی،نادر و نایاب اشیاء میں خصوصی دلچسپی لی۔بعد ازاں کلاسیکل موسیقی کی شام میں نامور گلوکاروں استاد شفقت علی خان، سورج خان،چاند خان،عرش خان و دیگر نے پرفارم کیا۔عید میلہ کی خاص بات یہ تھی کہ ڈھلتے سورج کی کرنوں میں ہال نمبر ایک کے داخلی دورازے پر ڈھول کی تھاپ پر پرفارم کرتے فنکار عوام کی توجہ حاصل کر رہے ہیں اور لوگوں کے دلوں کی تار کو چھڑ ر ہے تھے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button