مشرق وسطیٰ

کمشنر لاہور ڈویژن زید بن مقصود کا دریائے ستلج میں پیشگی انتظامات کے سلسلے میں ولے والا‘ہاکوالہ قصور کا دورہ‘تمام بندوں کا جائزہ لیا

ضلعی انتظامیہ تمام محکموں کیساتھ مکمل رابطے میں ہے‘پیشگی ضروری اقدامات اٹھائیں گے‘دریائے ستلج میں آبی بہاو مکمل طور پر نارمل ہے‘کمشنر زید بن مقصود

پاکستان قصور(نمائندہ وائس آف جرمنی) کمشنر لاہور ڈویژن زید بن مقصود کا دریائے ستلج میں پیشگی انتظامات کے سلسلے میں ولے والا‘ہاکوالہ قصور کا دورہ‘تمام بندوں کا جائزہ لیا۔ اس موقع پرڈپٹی کمشنر محمد ارشد بھٹی، پاکستان آرمی کے بریگیڈئیر محمد طارق، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو رانا موسیٰ طاہر، اسسٹنٹ کمشنر قصور عطیہ عنایت مدنی، ایکسئین اریگیشن،رینجرز،ریسکیو 1122و دیگر ضلعی افسران بھی ہمراہ تھے۔ کمشنر لاہور کو ایکسئین محکمہ آبپاشی نے دریائے ستلج میں پانی اور بندوں پر انتظامات پر بریفنگ دی۔کمشنر لاہور نے ولے والہ گاؤں کے بند کے قریب پانی کے بہاو اور بند کی مضبوطی پر بریفنگ لی۔اس موقع پر کمشنر لاہور ڈویژن زید بن مقصود کا کہنا تھا کہ دریائے ستلج کے کیچمنٹ ایریا میں غیرمتوقع بارشوں کے امکان کے تحت پیشگی انتظامات ناگزیر ہیں۔پی ڈی ایم اے نے امسال نسبتا زیادہ بارشوں کا امکان ظاہر کیا ہے۔محکمہ آبپاشی ہمسایہ ملک میں بارشوں اور مون سون پیٹرن پر مکمل کام کررہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ضلعی انتظامیہ قصور تمام محکموں کیساتھ مکمل رابطے میں ہے۔پیشگی ضروری اقدامات اٹھائیں گے۔دریائے ستلج میں آبی بہاو مکمل طور پر نارمل ہے۔آج پیشگی ورکنگ کا جائزہ لیا ہے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button