اہم خبریںبین الاقوامیتازہ ترین

ٹرمپ ریلی : پکا حامی اپنے گھروالوں کو بچاتے بچاتے سیکیورٹی اہلکاروں کی گولی کانشان

کوری اپنے خاندان اور برادری سے بہت محبت کرنے والا امریکی تھا۔

پنسلوینیا کی انتخابی ریلی میں ٹرمپ کا شریک حامی کوری کمپریٹور جسے گولی کا نشانہ بننا پڑا ہے اپنے خاندان کے لوگوں کو فائرنگ کی زد میں آنے سے بچتا بچاتا خود اپنی زندگی ہار گیا ہے۔ کوری اپنے خاندان اور برادری سے بہت محبت کرنے والا امریکی تھا۔
50 سالہ شخص کوری ایک فائر فائٹر تھا۔ اس کے بارے میں ریاستی گورنر جوش شاپیروکو یہ معلومات اس کے خاندان کے افراد کی فیس بک آئی ڈی ملی ہیں۔ کوری کی بہن نے فیس بک پر لکھا ہے کہ ٹرمپ کی ریلی میرے بھائی کی جان لے گئی۔ ایک سے نفرت نے ایک ایسے شخص کی جان لے لی گئی جس کے ساتھ ہم خاندان میں سب سے زیادہ محبت کرتے تھے۔
کوری کے بارے میں پٹسبرگ پوسٹ گزٹ سے معلوم ہوا ہے کہ وہ بفلو ٹاؤن شپ کے فائر فائنٹنگ ڈیپارٹمنٹ میں سربراہ کے طور پر کام کر چکا تھا۔ ریاستی گورنرشاپیرو نے اس کےخاندان کے افراد سے بات چیت کے بعد کچھ حصے جاری کیے ہیں۔
گورنر نے کہا ‘ کوری نے ایک ہیرو کی موت قبول کی ہے۔ وہ ریلی میں بھی آخری وقت تک اپنے خاندان کے افراد کی حفاظت کی کوشش میں تھا ،اسی دوران اس کی جان چلی گئی۔ وہ ہم میں سے بہترین تھا۔’
گورنر نے بتایا ‘ اس کی ایک بیوہ اور دو بیٹیاں ہیں۔ ایک بیٹی چھوٹی ہے۔ وہ ہر اتوار کو چرچ جاتا تھا۔ جسے اپنی کمیونٹی اور خاندان کے افراد سے بہت محبت تھی۔ وہ صدر ٹرمپ کا پکا حامی تھا۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button