مشرق وسطیٰ

یومِ عاشور حق و باطل کے لازوال معرکے کی یاد دلاتا ہے ، سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان

عاشورہ کا مقدس اسلامی تاریخ میں بہت اہمیت رکھتا ہے

پاکستان لاہور(نمائندہ وائس آف جرمنی):‌سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے یوم عاشور کے موقع پر اپنے جاری بیان میں کہا کہ عاشورہ کا مقدس اسلامی تاریخ میں بہت اہمیت رکھتا ہے۔یومِ عاشور حق و باطل کے لازوال معرکے کی یاد دلاتا ہے۔ اسلامی تاریخ میں محرم الحرام نہایت عزت و احترام اور فضیلت والا مہینہ ہے کیونکہ اس مہینے حضرت امام حسینؓ نے دین کی سر بلندی ، حق و صداقت کی خاطر اہل بیت اور جانثار ساتھیوں کے ہمراہ جام شہادت نوش فرمایا ۔یوم عاشور کے موقع پر اپنے پیغام میں سپیکر ملک محمد احمد خان نے کہا کہ میدان کربلا میں نواسۂ رسولﷺ نے شجاعت ، بہادری اور قربانی کی عظیم الشان مثال قائم کی۔ شہدائے کربلا کا لازوال پیغام آج بھی ہمارے ساتھ گونجتا ہے جو ہمیں اپنی زندگی میں انصاف، ہمدردی اور استقامت کے اصولوں کو برقرار رکھنے کی ترغیب دیتا ہے۔ سپیکر ملک محمد احمد خان نے کہا کہ یوم عاشور ایک یاد دہانی ہے کہ انصاف، مساوات اور انسانی وقار کے لیے ہماری جدوجہد کو غیر متزلزل عزم سے ہمکنار ہونا چاہیے، حضرت امام حسینؓ کی قربانی ہمیں سکھاتی ہے کہ حق اور انصاف کے لیے کھڑا ہونا کبھی بھی آسان نہیں ہوتا، یہ وہ راستہ ہے جو دائمی کامیابی اور اللہ تعالیٰ کی خوشنودی کی طرف لے جاتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ امام حسینؓ نے ظلم کے خلاف آواز اٹھانے اور آزمائشوں پرثابت قدم رہنے کا درس دیا۔ اللّٰہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ ہمیں حضرت حسینؓ کے نقش قدم پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button