اہم خبریںبین الاقوامیتازہ ترین

صدر منتخب ہوا تو سعودی عرب کے تحفظ کے لیے ہمیشہ سرگرم رہوں گا : ڈونلڈ ٹرمپ

ڈونلڈ ٹرمپ ان دنوں صدر جوبائیڈن کے خلاف اپنی انتخابی مہم چلا رہے ہیں کہ محض چند ماہ بعد امریکہ میں صدارتی انتخابات منعقد ہونے والے ہیں۔

امریکہ کے سابق صدر اور نومبر 2024 میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں ریپبلیکن کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے اگر وہ دوبارہ صدر منتخب ہوگئے تو ہمیشہ سعودی عرب کی حفاظت کے لیے اپنا کردار ادا کریں گے۔
ڈونلڈ ٹرمپ ان دنوں صدر جوبائیڈن کے خلاف اپنی انتخابی مہم چلا رہے ہیں کہ محض چند ماہ بعد امریکہ میں صدارتی انتخابات منعقد ہونے والے ہیں۔
2017 میں ڈونلڈ ٹرمپ نے صدر منتخب ہونے کے محض چند ماہ بعد سعودی عرب کا پہلا دورہ کیا تھا۔ تاہم جب 2020 میں صدر جوبائیڈن نے امریکی صدارت سنبھالی تو امریکہ اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات میں کمزوری آگئی۔ تاہم حالیہ برسوں کے دوران ان دو طرفہ تعلقات میں دوبارہ بہتری آئی ہے۔
جوبائیڈن پر ڈونلڈ ٹرمپ الزام لگاتے ہیں کہ انہوں نے سعودی مملکت کو امریکہ اور مغربی دنیا سے دور کر کے چین کی طرف دھکیل دیا ہے۔
واضح رہے چین نے پچھلے سال سعودی عرب اور ایران کے درمیان تعلقات کو بحال کرنے میں غیر معمولی کامیابی حاصل کی۔ نیز چین نے مشرق وسطیٰ کے معاملات میں حالیہ برسوں کے دوران اپنی اہمیت کو منوایا ہے اور مشرق وسطیٰ میں ایک اہم ملک کے طور پر سرگرم نظر آتا ہے۔
دوسری جانب صدر جوبائیڈن کی انتظامیہ سعودی عرب پر الزام لگاتی رہے کہ سعودی عرب روس کی طرف چلا گیا ہے اور اس نے روس سے تعلقات مضبوط کر لیے ہیں۔
مزید یہ کہ سعودی عرب کو تیل پیدا کرنے والے ملک کے طور پر بھی ریپبلیکن کو فائدہ پہنچانے کا الزام لگایا۔
ٹرمپ نے بلومبرگ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا ہے ‘سعودی عرب اب ہمارے ساتھ نہیں ہے۔ وہ چین کے ساتھ ہے، لیکن وہ چین کے ساتھ نہیں رہنا چاہتے بلکہ وہ ہمارے ساتھ رہنا چاہتا ہے۔’
ٹرمپ نے اوباما انتظامیہ پر الزام لگایا کہ ایران پر دباؤ کم کرنے لیے سعودی عرب کے لیے سرد مہری دکھائی گئی۔
انٹرویو میں ٹرمپ نے مزید کہا ‘ امریکہ میں تیل و گیس کی بڑھتی پیداوار سعودی عرب کو ناراض نہیں کرے گی۔’ سعودی ولی عہد سے فون پر بات کا حوالہ دیتے ہوئے ٹرمپ نے کہا ‘ وہ مجھے پسند کرتا ہے، میں اسے پسند کرتا ہوں۔ میں ہمیشہ سعودی عرب کی حفاظت کروں گا۔’

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button