کھیل

ریاض ای سپورٹس گیمنگ: فلپائنی کھلاڑی نے تین لاکھ ڈالر جیت لیے

فلپائنی کھلاڑی نے بتایا کہ سعودی عرب کی ٹیم فالکنز کے لیے عالمی چیمپئن رومر’موبائل لیجنڈز’بینگ بینگ‘ میں حصہ لینے کا موقع ملا۔

جب نہایت مفلسی سے اٹھ کر دولت مند بننے کی داستان بیان کی جائے تو اس میں فلپائن کے ای گیمنگ کھلاڑی روگین اووگین کی کہانی کو شکست دینا مشکل ہے۔
عرب نیوز کے مطابق ریاض میں جاری ای گیمنگ ورلڈ کپ مقابلوں میں حصہ لینے والے فلپائنی نوجوان نے بتایا ہے کہ ہم سات بہن بھائی ہیں جنہیں مفلسی کے باعث کمرے میں ایک ہی بستر پر سونا پڑتا ہے۔
23 سالہ پروفیشنل ای سپورٹس پلیئر نے بتایا کہ انہوں نے ای سپورٹس کی بدولت ای گیمنگ میں 300000 ڈالر کا انعام جیتا ہے جو میرے کیرئیر کی سب سے بڑی کمائی ہے۔
فلپائنی کھلاڑی نے بتایا کہ سعودی عرب کی ٹیم فالکنز کے لیے عالمی چیمپئن رومر’موبائل لیجنڈز’بینگ بینگ‘ میں حصہ لینے کا موقع ملا۔
اوگوین کی ’ای گیمنگ‘ میں استعمال کی گئی ناقابل یقین چالیں دنیا بھر کے لاکھوں مداحوں کی طرف سے پسند کی گئی ہیں۔
فلپائن کے شہر کوئزون سے تعلق رکھنے والے اوگوین نے بتایا ’میں انتہائی غریب گھرانے میں پلا بڑھا ہوں۔‘
’ہم سات بہن بھائی ہیں، اپنے دادا دادی کے گھر رہتے ہیں، میں بڑا ہوں اور ہم ساتوں بہن بھائیوں کو ایک بستر میسر رہا۔‘
’بعض اوقات ہم میں سے کسی کو رات بھر جاگنا پڑتا اور وہ دن بھر نیند کی کمی کا شکار رہتا۔‘
ان کا کہنا تھا کہ ہمارا پیٹ پالنے کے لیے ماں جو سخت جدوجہد کرنا پڑی جو ایک ریستوران میں کام کرتی جب کہ والد کی بے روزگاری کے باعث ان میں علیحدگی ہو گئی تھی۔
’انتہائی غربت میں ہمارے پڑوسی کچھ مدد کرتے اور ہفتہ بھر چاول اور شوربہ کھانے کو ملتا، سات بہن بھائیوں کے لیے اس کی مقدار بھی کم ہوتی اور یہ بہت مشکل دن تھے۔‘
باہمت فلپائنی اوگین نے بتایا کہ ای گیمنگ کے لیے میرا جنون انتہائی زیادہ تھا، میں جب بھی دوستوں کو کھیلتے دیکھتا اپنی صلاحیتیں ثابت کرنے کی خواہش کا اظہار کرتا۔
اووگین فلپائن میں پہلی بار ’موبائل لیجنڈز: بینگ بینگ‘ شوقیہ ٹورنامنٹ جیتنے کو ہمیشہ یاد کرتے ہیں۔
کال سینٹر ایجنٹ کے طور پر ملازمت کے آغاز کے بعد زیادہ سے زیادہ مقابلوں میں حصہ لینے کا موقع میسر آیا۔
اووگین نے بتایا کہ میری خوش قسمتی تھی کہ ٹیم فالکنز کے کوچ فرانسس ڈکی نے ای سپورٹس ایونٹ میں میری جگہ محفوظ کرائی اور گیمنگ مقابلوں میں سفر کا آغاز ہوا۔
فلپائنی ای گیمنگ سٹار کہتے ہیں ’رکو نہیں‘ اگر آپ واقعی کچھ کرنا چاہتے ہیں تو اپنے شوق کو مت چھوڑیں آپ کو کوئی پچھتاوا نہیں ہو گا اور آپ یہاں تک پہنچ سکتے ہیں جہاں آج میں پہنچا ہوں۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button