پاکستان:لاہور شہر کے مرکزی داخلی وخارجی راستے کو خوبصورت اور کشادہ بنایا جا رہا ہے۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہرفاروق
ایل ڈی اے ٹیمیں آج رات سے ٹھوکر انٹری پوائنٹ کی مرمت و بحالی، ری ماڈلنگ کے کاموں کا آغاز کردیں گی
لاہور(نمائندہ وائس آف جرمنی)ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے ٹھوکر نیاز بیگ انٹری پوائنٹ ملتان روڈ کا تفصیلی دورہ کیا۔پراجیکٹ ڈائریکٹر ایل ڈی اے اور نیسپاک افسران نےٹھوکر انٹری پوائنٹ ری ماڈلنگ منصوبے پر بریفنگ دیتے ہوۓ بتایاکہ اسفالٹ ورک، لین مارکنگ، بیوٹیفکیشن، سائنیج کی جائے گی۔ایل ڈی اے ٹیمیں آج رات سے ٹھوکر انٹری پوائنٹ کی مرمت و بحالی، ری ماڈلنگ کے کاموں کا آغاز کردیں گی۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہرفاروق نے کہاکہ شہر کے مرکزی داخلی وخارجی راستے کو خوبصورت اور کشادہ بنایا جا رہا ہے۔انہوں نے کہاکہ سڑک کی مرمت و بحالی کے علاوہ وائڈننگ اور فٹ پاتھ کی توسیع کا کام بھی کیا جائے گا۔پولیس چیک پوسٹ، ٹرک اڈا بہتر کیا جائے، گرین بیلٹس اور روڈ ڈیواڈر کی ری ماڈلنگ کی جائے گی۔اس موقع پر پراجیکٹ ڈائریکٹر ایل ڈی اے اور نیسپاک کے افسران موجود تھے۔بعدازاں ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے ٹھوکر تا مال روڈ کنال روڈ پر پیچ ورک اور روڈ سائینج کا جائزہ لیا۔ڈی جی ایل ڈی اے نے کنال روڈ پر شہریوں کی سہولت کے لیے روڈ سائنیج بہتر بنانے کی ہدایت کی۔