
پنجاب پولیس کا صوبائی سرحدی چیک پوسٹوں کو مضبوط بنانے کا مشن، ویڈیو لنک اجلاس میں پیش رفت کا جائزہ لیا گیا
تونسہ غازی گھاٹ، مٹھن والا برج سے اسلحہ اور دہشت گردی میں استعمال ہونے والے مواد کی نقل و حمل کی روک تھام یقینی بنائیں، آئی جی پنجاب
لاہور (نمائندہ جنوبی پنجاب): انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاہے کہ پنجاب پولیس کی سرحدی و دریائی چوکیاں دہشت گردوں کے خلاف پہلی ڈیفنس لائن ہیں، سرحدی و دریائی چیک پوسٹوں کا سمگلنگ اور غیر قانونی سرگرمیوں کے تدارک میں اہم کردار ہے،آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ہدایت کی کہ تونسہ غازی گھاٹ، مٹھن والا برج سے اسلحہ اور دہشت گردی میں استعمال ہونے والے مواد کی نقل و حمل کی روک تھام یقینی بنائیں،زمینی حقائق اور انٹیلی جنس رپورٹس کی روشنی میں بروقت اور بھرپور انسدادی کاروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے۔ ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ پنجاب پولیس کی دریائی چیک پوسٹوں کو جدید وسائل اور انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ سے مزید مضبوط بنا رہے ہیں، چوکیوں پر تعینات جوانوں کو بلٹ پروف جیکٹس، ہیلمٹس، جدید گاڑیاں اور لاجسٹکس فراہم کیا گیا ہے، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ہدایت کی کہ تمام ڈی پی اوز سرحدی و دریائی چیک پوسٹوں کی باقاعدگی سے انسپکشن کریں، چوکیوں پر تعینات اہلکاروں کے قیام و طعام کی سہولیات اور وسائل کے معیار کو مزید بہتر بنائیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج سنٹرل پولیس آفس میں ویڈیو لنک اجلاس کی صدارت کے دوران کیا۔ ڈی پی او راجن پور نے چیک پوسٹوں پر تعینات نفری، سہولیات، وسائل اور چیلنجز بارے بریفنگ دی،آئی جی پنجاب کی چوکیوں پر تعینات جوانوں کی حوصلہ افزائی، بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ فرائض ادائیگی کی ہدایت کی۔
پنجاب پولیس کا صوبائی سرحدی چیک پوسٹوں کو مضبوط بنانے کا مشن تکمیل کی جانب گامز ن ہے اور آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر صدارت صوبائی سرحدی چیک پوسٹوں پر تعینات افسران اور اہلکاروں سے ویڈیو لنک اجلاس باقاعدگی سے جاری ہیں۔ ڈی پی او راجن پور کیپٹن (ریٹائرڈ) دوست محمد، چیک پوسٹ نوشہرہ شرقی، چیک پوسٹ سونترہ کے انچارجز اور سٹاف کی بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔ ڈی آئی جی آپریشنز پنجاب وقاص نذیر، ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ون سلیمان سلطان رانا بھی اجلاس میں موجود تھے۔