جنرل

شہر لاہور میں بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں کو داخلہ کی اجازت نہیں ہوگی

لاہور ٹریفک پولیس کا حادثات کے سدباب اور محفوظ سفر کے پیش نظر بڑا اقدام،ہیلمٹ انفورسمنٹ مہم سے ہسپتالوں میں غیر ضروری لوڈ کم ہوا اور شہریوں کے محفوظ سفر کو یقینی بنایا گیا،

لاہور (کرائم نمائندہ)آج کوئی بھی بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سوار شہر میں داخل نہیں ہوگا،شہر کی متعدد شاہراہوں پر بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں کا داخلہ بند کردیا گیا، اس حوالے سے سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر کا کہنا تھا کہ موٹرسائیکل سواروں کے پاس ہیلمٹ ہوگا تو ہی سفر کرنا ممکن ہوگا، ان کا۔کہنا تھا کہ بغیر ہیلمٹ 2000 روپے جرمانہ ہے،جبکہ ہیلمٹ سے کہیں کم قیمت میں مل۔جاتے ہیں، شہری چالان سے بچیں اورہیلمٹ کے استعمال کو یقینی بنائیں، سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر کا مزید کہنا تھا کہ محفوظ سفر کےلئے شہریوں کو ہیلمٹ پہننا ہوگا،ہیلمٹ انفورسمنٹ مہم سے ہسپتالوں میں غیر ضروری لوڈ کم ہوا، ہیلمٹ بازو میں لٹکانے، ٹینکی پر رکھنے پر بھی چالان ہوگا، عمارہ اطہر نے واضح بتایا کہ ہمارا مقصد محفوظ سفر کو یقینی بنانا ہے
آج مال روڈ،جیل روڈ، فیروزپور روڈ، کینال روڈ، مین بلیوارڈ پر خصوصی چیک پوائنٹس، شوق چوک شوکت خانم، شانو بابا، لیک سٹی، ادا پلاٹ، عبدالستار عیدی اور شہر کے داخلی و خارجی راستوں، مصروف شاہراہوں 111 انٹریز خصوصی چیکنگ کےلئے وارڈنز تعینات کردئیے گئے ہیں،

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button