مشرق وسطیٰ

چیئرمین نیب کے احکامات پر خود احتسابی کا عمل شروع کر رکھا ہے: ڈی جی نیب

کھلی کچہری میں شریک متاثرین میں انویسٹمنٹ کے نام پر فراڈ کے شکار اور ہائوسنگ سیکٹر کے متاثرین نے بھرپور شرکت کی اور مسائل سے ڈی جی نیب لاہور کو آگاہ کیا

لاہور(نمائندہ خصوصی): قومی احتساب بیورو (نیب)، لاہور کے ڈائریکٹر جنرل امجد مجید اولکھ نے چیئرمین نیب کے احکامات پر نیب لاہور میں ماہانہ کھلی کچہری منعقد کی جہاں 200 کے قریب متاثرین نے شکایات پر دادرسی کیلئے شرکت کی۔ کھلی کچہری میں شریک متاثرین میں انویسٹمنٹ کے نام پر فراڈ کے شکار اور ہائوسنگ سیکٹر کے متاثرین نے بھرپور شرکت کی اور مسائل سے ڈی جی نیب لاہور کو آگاہ کیا ۔ ڈی جی نیب لاہور نے تمام متاثرین کو سُنا اور موقع پر احکامات صادر کئے۔
تفصیلات کے مطابق ڈی جی نیب لاہور کی کھلی کچہری میں ForU Real Traders ، Grow Impact Bold Vision اور پرائم زون کے متاثرین، خیابانِ امین ہائوسنگ سوسائٹی، پارک ویو ہائوسنگ سوسائٹی ، فارمانائیٹس ہائوسنگ، ابوزر ہائوسنگ، النور آرچرڈ، لاہور گارڈن اور لاہور موٹروے سٹی کے متاثرین نے شرکت کی۔ تمام متاثرین کو مخاطب کرتے ہوئے ڈی جی نیب لاہور نے کہا کہ نیب واحد ادارہ ہے جو خوداحتسابی کے عمل پر گامزن ہے۔ نیب لاہور میں ہر ماہ کے آخری جمعہ کو کھلی کچہری میں خود کو عوام کے سامنے پیش کرتے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ کھلی کچہری میں متاثرین کے علاوہ نیب تفتیش کے حوالہ سے ملزمان بھی اپنا موقف بیان کرنے کیلئے ازخود پیش ہوسکتے ہیں۔
کھلی کچہری میں ڈائریکٹر جنرل نیب لاہور نے ForU Real Traders سکینڈل میں شکایات کی تحقیقات مکمل ہونے پر انتظامیہ کیخلاف باقاعدہ انکوائری کے احکامات صادر کرتےہوئے کہا کہ ایک ماہ کے عرصہ میں نیب لاہور نے50 کروڑ سے ذائد مالیت پر مشتمل 700 شکایات کی سکروٹنی کا عمل مکمل کیا ہےجسکی بنیاد پر انتظامیہ کیخلاف تحقیقات کمپلینٹ ویری فکیشن سے انکوائری کے مراحل میں داخل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
خیابانِ امین ہائوسنگ سوسائٹی کے متاثرین کی شکایات پر انہیں مخاطب کرتے ہوئےڈی جی نیب کہا کہ نیب لاہور نے مذکورہ سوسائٹی کا مکمل سیٹلمنٹ پلان تیار کر چکا ہے جس کے مطابق آخری کلیمنٹ کو پلاٹ ملنے تک نیب آرام سے نہیں بیٹھے گا۔ انہوں نے متاثرین کو یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ آئندہ چند ماہ تک تمام 700 متاثرین کو کامیابی کیساتھ فلیٹ یا پلاٹ دلوانے کا عمل مکمل کروا دیا جائے گاتاہم جن متاثرین کو پلاٹ نہ مل سکے انہیں مارکیٹ ویلیو کے مطابق رقوم کی برآمدگی کروائی جائیگی۔ اس دوران انہوں نے انتظامیہ کیجانب سے تمام منسوخ شدہ فائلوں کا ذاتی نگرانی میں میرٹ کے مطابق فیصلہ کروانے کی یقین دہانی بھی کروائی۔
لاہور موٹر وے سٹی کے متاثرہ شہری کی شکایت پر فوری طور پر شکایت گزار کو پلاٹ دلوانے کے احکامات صادر کئے۔ لاہور گارڈن انتظامیہ کیخلاف شکایات ڈپٹی کمشنر اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر، شیخوپورہ کو مذید کارروائی کیلئے ریفر کرنے کے احکامات جاری کئے۔ فارمانائیٹس ہائوسنگ انتظامیہ کے متاثرین کو مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مذکورہ انتظامیہ کی ضبط شدہ جائیدادیں فروخت کرنے کی کوشش جاری ہے تاہم فارمانائیٹس سوسائٹی کے متاثرین کو انویسٹ شدہ رقم پر ڈبل ریکوری فراہم کروانے کے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ ڈی جی نیب کیجانب سے النور آرچرڈ کے متاثرین کی دادرسی کیلئے موقع پر ہی متعلقہ افسران کو ذمہ داری سونپی گئی۔
متاثرین کی جانب سے ڈی جی نیب لاہور امجد مجید اولکھ کے اقدامات پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا گیا اور نیب لاہور کی مختلف مقدمات میں ملزمان کے خلاف ہونے والی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ڈی جی نیب کی کاوشوں کو سراہا۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button