مشرق وسطیٰ

غیر قانونی سائن بورڈز اور تجاوزات کے خاتمے کے بعد سڑک میں توسیع اور راستہ کشادہ ہوا ہے۔

ڈی جی ایل ڈی اے نے پارکنگ ایریا اور لینیر پارک کا کام جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی

لاہور(نمائندہ خصوصی)صوبائی دارالحکومت کو لیوایبل سٹی بنانے کے لیے ایل ڈی اے کے اقدامات جاری ہیں۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کا اڈا پلاٹ اور پائن ایونیو کا دورہ کیااورترقیاتی کاموں کاجائزہ لیا۔چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید اور پراجیکٹ ڈائریکٹر نے بریفنگ دیتے ہوۓ بتایاکہ اڈا پلاٹ پر پارکنگ ایریا کی ڈویلپمنٹ پر کام تیزی سے جاری ہے۔غیر قانونی سائن بورڈز اور تجاوزات کے خاتمے سے سڑک میں توسیع اور راستہ کشادہ ہوا ہے۔الائیڈ سروسز منتقل کرنے اور پارکنگ ایریا بنانے پر مشینری کام کر رہی ہے۔ بریفنگ میں بتایاگیاکہ پارکنگ ایریا میں ٹف ٹائلز، لائٹس لگائی جائیں گی جس سے شہریوں کو سہولت ہو گی۔اڈا پلاٹ پر تجاوزات کے خاتمے کے بعد گرین بیلٹ اور لینئر پارک پر کام تکمیل کے قریب ہے۔
ڈی جی ایل ڈی اے نے پارکنگ ایریا اور لینیر پارک کا کام جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے پائن ایونیو کا بھی دورہ کیااورٹیپا کی جانب سے شہریوں کی سہولت کے لیے یو ٹرن کی امپروومنٹ کے کاموں کا جائزہ لیا۔اس موقع پر چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید، چیف انجینئر ٹیپا اقرار حسین، ڈائریکٹر انجینرنگ، پراجیکٹ ڈائریکٹر اوردیگر متعلقہ افسران موجود تھے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button