مشرق وسطیٰ

سی سی پی اولاہور کی زیر صدارت اردل روم کا انعقاد

اردل روم کا مقصد پولیس افسران و اہلکاروں کے مسائل بروقت حل کرنا ہے، کرپشن اوراختیارات سے تجاوز پر زیرو ٹالرنس ہے.سی سی پی او لاہور

لاہور نمائندہ خصوصی:سی سی پی اولاہور بلال صدیق کمیانہ کی زیر صدارت کیپٹل سٹی پولیس ہیڈ کوارٹرز میں اردل روم منعقد ہوا۔رواں سال پولیس ملازمین کی2183 اپیلوں پرشنوائی ہوئی، معمولی کوتاہی کے مرتکب ملازمین کی2015اپیلوں پر وارننگ دی گئی جبکہ،68 اپیلیں مستردکی دی گئیں۔اردل روم میں آپریشنز، انوسٹی گیشن اور سکیورٹی ونگز کے علاوہ ٹریفک پولیس، ڈولفن اسکواڈ ، پولیس ریسپانس یونٹ، اینٹی رائٹ فورس سمیت مختلف یونٹس میں تعینات پولیس افسران و اہلکار بھی پیش ہوئے۔
سی سی پی او لاہور نے کہاہے کہ اردل روم کا مقصد پولیس افسران و اہلکاروں کے مسائل بروقت حل کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ اپیلوں پر شنوائی کے دوران سزاءاور جزاءکے فیصلوں میں میرٹ اور قانون کو مدِ نظر رکھاجا رہاہے۔بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ کرپشن اوراختیارات سے تجاوز پر زیرو ٹالرنس ہے ، ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر سخت محکمانہ کارروائی ہوگی۔سی سی پی او لاہور نے کہا کہ فرائض کی انجام دہی میں غفلت و کوتاہی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پولیس افسران اور اہلکاروں کی ویلفیئر ترجیحات میں شامل ہے۔بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ پولیس ملازمین اپنے فرائض دیانتداری اوردلجمعی سے ادا کریں اورعوامی خدمت کو اپنا شعار بنائیں۔انہوںنے کہا کہ محنتی، قابل اور ایماندار پولیس ملازمین ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button