اہم خبریںبین الاقوامی

اسرائیل میں صفد اور طبریا پر میزائل فائر

اسرائیلی توپخانے کی گولہ باری نے یارین، علما الشعب، الظہیرہ اور البازوریہ قصبے کے داخلی راستے کو نشانہ بنایا ہے

دبئی (بیورورپورٹ):‌اسرائیل نے جنوبی لبنان کے 25 دیہات کے مکینوں سے انخلا کا مطالبہ کیا۔ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اس نے جنوبی لبنان میں بیت جبیل میونسپلٹی کی عمارت میں لبنانی حزب اللہ گروپ کے تقریباً 15 ارکان کو جاں بحق کر دیا ہے۔ اسرائیل نے کہا کہ اس عمارت میں ایرانی حمایت یافتہ گروپ کے جنگجو تعینات تھے۔ اسرائیلی فوج نے یہ بھی کہا کہ اس نے گزشتہ گھنٹوں کے دوران حزب اللہ کے 200 اہداف پر حملہ کیا ہے۔
اس تناظر میں العربیہ اور الحادث نے اطلاع دی ہے کہ حزب اللہ کی طرف سے شمالی اسرائیل میں صفد، میرون ایئر بیس اور طبریا کی طرف میزائل داغے گئے ہیں۔ قبل ازیں جمعرات کے روز لبنان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے بتایا کہ اسرائیلی توپخانے کی گولہ باری نے یارین، علما الشعب، الظہیرہ اور البازوریہ قصبے کے داخلی راستے کو نشانہ بنایا ہے۔ حزب اللہ نے نھاریا اور الجلیل الاعلی میں 30 راکٹ برسائے ہیں۔
اسرائیلی حملے بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب سے جاری ہیں۔ جنوب کے کئی قصبوں کے لوگوں پر زیادہ حملے کیے جا رہے ہیں اور وقتاً فوقتاً مشین گن کی گولیوں کی آوازیں سنی گئی ہیں ۔ یاد رہے حزب اللہ کی طرف سے اسرائیلی فوجی مقامات اور فوجیوں کے ارتکاز کے خلاف 25 سے زیادہ آپریشن کیے گئے جن میں سے زیادہ تر دراندازی کی کارروائیوں کو پسپا کرنے کے لیے تھے۔
بیروت پر اسرائیلی بمباری ایک ایسے وقت میں دوبارہ کی جارہی ہے جب لبنان کے جنوبی مضافاتی علاقوں اور البقاع پر حملے رکے نہیں تھے۔ اسرائیل نے دارالحکومت بیروت کے مرکز کو بھی نشانہ بنایا جس میں ایک حزب اللہ کے ہیڈ کوارٹر کو نشانہ بنایا گیا۔ اسرائیلی فوج کی جانب سے متعدد عمارتوں سے انخلا کی وارننگ جاری کی گئی جس کے بعد بیروت کے قلب میں ایمبولینس مرکز کو نشانہ بنایا گیا۔
حکومتی ڈیزاسٹر رسک مینجمنٹ یونٹ کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق اکتوبر میں شدت کے آغاز کے بعد سے لبنان میں 1,928 افراد ہلاک اور تقریباً 9,300 زخمی ہو چکے ہیں۔ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے ڈائریکٹر جنرل نے خبردار کیا کہ لبنان میں صحت کا نظام فوجی پیشرفت کے ساتھ رفتار برقرار رکھنے کے لیے جدوجہد کر رہا ہے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button