اہم خبریںپاکستان

خیبر پختونخوا ہاؤس کا تقدس جی ایچ کیو سے کم نہیں: صوبائی اسمبلی میں قرارداد منظور

قرار داد میں کہا گیا ہے کہ کے پی ہاؤس وفاقی دارالحکومت میں صوبے کی وفاق سے وابستگی کی علامت ہے اور ہمارے لیے تقدس کا درجہ رکھتا ہے

خیبرپختونخوا(نمائندہ خصوصی):‌خیبرپختونخوا اسمبلی نے قرار داد منظور کی ہے جس میں وزیرِ اعلیٰ اور ارکانِ صوبائی اسمبلی کی مبینہ گرفتاری کی مذمت کی گئی ہے۔
صوبائی وزیرِ قانون آفتاب عالم آفریدی کی پیش کردہ قرار داد میں کہا گیا ہے کہ کے پی ہاؤس میں جو کچھ ہوا اس کی تحقیقات کی جائیں اور ذمے داران کو سزا دی جائے۔
قرار داد میں کہا گیا ہے کہ کے پی ہاؤس وفاقی دارالحکومت میں صوبے کی وفاق سے وابستگی کی علامت ہے اور ہمارے لیے تقدس کا درجہ رکھتا ہے۔ یہ ایوان پولیس اور رینجرز کی جانب سے کے پی ہاؤس کے تقدس کی پامالی کی مذمت کرتا ہے۔
قرارداد میں کہا گیا ہے کہ کے پی ہاؤس کا تقدس جی ایچ کیو اور کسی اور فوجی تنصیبات سے کم نہیں ہے۔ جن سول اور افوجی افسران نے پولیس اور رینجرز کے اہلکاروں کو کے پی ہاؤس پر دھاوا بولنے کے احکامات دیے ان کے خلاف کارروائی کی جائے۔
اسمبلی سے منظور قرارداد میں کہا گیا ہے کہ کے پی ہاؤس کے تقدس کی پامالی کرنے والے سول اور عسکری ذمے داران کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے اور ان کا کورٹ مارشل کیا جائے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button