اہم خبریںپاکستان

ریاض : پاک فوج کی طرف سے سعودی دفاعی افواج کو مضبوط کرنے کی حمایت

پاکستان کے اعلیٰ عسکری عہدیدار نے کہا دونوں ملکوں کے درمیان دفاعی شعبے کے تعلقات کی ایک خاص اہمیت ہے۔ جو دفاعی صنعتی فورم کے ذریعے مزید آگے بڑھ رہے ہیں

اسلام آباد (بیورورپورٹ):‌پاکستان کی فوج کے اعلیٰ عہدے دار نے رواں ہفتے ریاض میں دو طرفہ فورم میں شرکت کی اور اس دوران رائل سعودی ڈیفنس فورسز کی استعداد کار بڑھانے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ اس امر کا اظہار پاک فوج کے میڈیا سے متعلق شعبے ‘ آئی ایس پی آر ‘ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں ہفتے کے روز کیا گیا ہے۔
پاکستان کے اعلیٰ عسکری عہدیدار نے کہا دونوں ملکوں کے درمیان دفاعی شعبے کے تعلقات کی ایک خاص اہمیت ہے۔ جو دفاعی صنعتی فورم کے ذریعے مزید آگے بڑھ رہے ہیں۔ دفاعی پیداوار اور ٹیکنالوجی کے میدان میں بھی تعلقات میں اضافہ ہو رہا ہے۔
خیال رہے جمعرات کے روز سعودی دارالحکومت ریاض میں اس دو طرفہ فورم کا ساتواں اجلاس تھا۔ جس میں پاکستان کی مسلح افواج کے وفد نے شرکت کی۔ وفد کی قیادت لیفٹیننٹ جنرل محمد اویس دستگیر نے کی۔ اجلاس کے دوران وسیع تر سیکورٹی ایشو زیر بحث آئے۔
پاکستانی وفد نے سعودی دفاع اور سلامتی کے لیے پاکستان کی طرف سے مدد اور حمایت کے عزم کا اعادہ کیا۔ اجلاس میں شریک سعودی فوجی حکام نے بھی اس موقع پر اپنی طرف سے اہم دفاعی نکات کو موضوع بنایا ۔
اس موقع پر سعودی حکام نے پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف کوششوں اور قربانیوں کا بھی ذکر کیا اور خطے میں امن و سلامتی کے لیے خدمات اور کردار کا بھی حوالہ دیا ۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button