پاکستانصحت

لاہور ایک مرتبہ پھر دنیا کا آلودہ ترین شہر قرار

لاہور کا ایئر کوالٹی انڈیکس ایک وقت میں 427 کے ہندسے کو چھو گیا جو انتہائی تشویشناک سمجھا جاتا ہے ۔

لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک ) شہر لاہور ایک مرتبہ پھر فضائی آلودگی کے اعتبار سے دنیا کا آلودہ ترین شہر قرار پایا ہے ۔ ایئر کوالٹی انڈیکس ایک وقت میں 427ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق دوپہر کے وقت بتدریج اس میں اضافہ دیکھنے میں آیا۔ بڑھتے ایئر کوالٹی انڈیکس کے بعد ماحولیاتی ماہرین نے خطرے کی گھنٹی بجا دی۔ اس حوالے سے یہ معاملہ پنجاب کابینہ کے اجلاس میں بھی زیر غور آیا ہے جس میں فضائی آلودگی کو کم کرنے کے لئے مختلف تجاویز پر غور کیا گیا ۔ سکولوں میں چھٹیوں کی بھی تجویز غور آئی ۔ ادھر فضائی آلودگی کے اعتبار سے نئی دہلی دوسرے نمبر پر ہے ۔ فہرست میں بھارتی شہر کولکتہ کا تیسرا نمبر ہے ۔ اسی طرح دبئی کا ایئر کوالٹی انڈیکس بھی حالیہ دنوں میں بڑھ رہا ہے ۔ فہرست میں منگل کے روز اس کا چوتھا نمبر ہے ۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button