چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رچرڈ تھامسن سے ملاقات
رچرڈ تھامسن نے پاکستان کے حالیہ کرکٹ دورے کو شاندار قرار دیتے ہوئے کہا کہ انگلینڈ کی ٹیم کو پاکستان میں مہمان نوازی کا بہترین تجربہ حاصل ہوا
لندن(نمائندہ وائس آف جرمنی):لندن میں چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی کی انگلینڈ اور ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کے چیئرمین رچرڈ تھامسن سے ملاقات ہوئی۔ اس ملاقات کے دوران رچرڈ تھامسن نے پاکستان کرکٹ بورڈ اور محسن نقوی کو آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
رچرڈ تھامسن نے پاکستان کے حالیہ کرکٹ دورے کو شاندار قرار دیتے ہوئے کہا کہ انگلینڈ کی ٹیم کو پاکستان میں مہمان نوازی کا بہترین تجربہ حاصل ہوا۔ انہوں نے مزید کہا کہ چیمپئنز ٹرافی کے لیے انگلینڈ کی جانب سے پاکستان کو نیک تمنائیں بھیجتے ہیں۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کے لیے مکمل طور پر تیار ہے اور سٹیڈیمز کی جدید کاری جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر سطح پر فول پروف انتظامات کیے جا رہے ہیں اور مہمان ٹیموں کو سٹیٹ گیسٹ پروٹوکول دیا جائے گا۔
رچرڈ تھامسن نے حالیہ دورے کے دوران شاندار مہمانداری پر محسن نقوی کا شکریہ بھی ادا کیا۔