بین الاقوامی

شمالی غزہ میں فلسطینی مزاحمت کاروں کے حملے میں دو اسرائیلی فوجی ہلاک

شمالی غزہ کے علاقے بیت لاحیہ میں فلسطینی مزاحمت کاروں کے حملے میں دو اسرائیلی فوجی ہلاک ہوگئے ہیں

غزہ : شمالی غزہ کے علاقے بیت لاحیہ میں فلسطینی مزاحمت کاروں کے حملے میں دو اسرائیلی فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔
اسرائیلی فوج کے مطابق، یہ حملہ فائرنگ کے تبادلے کے دوران ہوا۔ ہلاک ہونے والے فوجیوں میں ایک 22 سالہ کیپٹن اور ایک 21 سالہ اسٹاف سارجنٹ شامل ہیں۔
اسرائیلی فوج کے بیان کے مطابق، فائرنگ کے اس تبادلے میں ایک اور اسرائیلی فوجی زخمی بھی ہوا ہے۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق، 7 اکتوبر 2023 سے جاری جنگ میں اب تک 797 اسرائیلی فوجی ہلاک ہوچکے ہیں۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button