لاہور پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف تادیبی کارروائیاں جاری، ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران
ڈولفن سکواڈ کی کارروائی، 48 گھنٹوں کے دوران اسلحہ کی نمائش وہوائی فائرنگ میں ملوث 20 ملزمان گرفتار، ساندہ، فیکٹری ایریااورشادباغ کے علاقوں سے پتنگ بازی میں ملوث 04 ملزمان گرفتار۔ ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران
لاہور: لاہور پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف تادیبی کارروائیاں جاری ہیں۔ بچھڑوں کو اپنوں سے ملووانے کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے شفیق آباد اور داتا دربار پولیس نے دو لاوارث بچوں کو بحفاظت والدین کے سپرد کر دیا۔شفیق آباد پولیس کو دوران گشت لاوارث بچہ ملا۔ بچے کی شناخت انس کے نام سے ہوئی۔ پولیس نے لاوارث بچے کو تحویل میں لے کر والدین کی تلاش شروع کر دی۔ والدین کی تلاش کے لیے ہیومین ریسورس اور سوشل میڈیا سے مدد حاصل کرتے ہوئے بالآخر بچے کے والد ین کو ٹریس کر لیا گیا۔ اسی طرح داتا دربار پولیس نے 15 کی کال پرفوری ریسپانڈ کرتے ہوئے لاپتہ نقیب اللہ کودو گھنٹوں میں تلاش کر کے ورثاء کے حوالے کر دیا۔غازی آباد کے علاقے سے 02 رکنی شان موٹر سائیکل و موبائل سنیچینگ گینگ گرفتارکر لیاگیا۔ ملزمان میں سرغنہ شان اور شعیب شامل ہیں۔ ملزمان کے قبضہ سے 06 موٹر سائیکلیں، 04 موبائلز، نقدی، پستول اور گولیاں برآمدکی گئیں۔اولڈ انارکلی کے علاقے سے 2 رکنی پیشہ ور موٹر سائیکل چور گینگ گرفتارکر لیا گیا۔دوران پٹرولنگ ناصر باغ کے قریب ملزمان ذیشان،اسامہ کو گرفتار کیا گیا۔ ملزمان کے قبضہ سے 2 پستول، 4چوری شدہ موٹر سائیکل برآمدکر لی گئیں۔ ملزمان شہر کے مختلف علاقوں سے موٹرسائیکلیں چوری کر تے تھے۔مغلپورہ اور چوکی کرول گھاٹی پولیس نے ناجائز اسلحہ کے زور پر عوام الناس کو ہراساں کرنے والے 2 ملزمان گرفتار کرلیے گئے۔ ملزمان میں نعمان اور شہباز علی شامل ہیں۔ ملزم نعمان کے قبضہ سے پسٹل 30 بور و گولیاں جبکہ ملزم شہباز کے قبضہ سے رائفل اور گولیاں برآمد کی گئیں۔ ملزمان ناجائز اسلحہ کی نمائش کر نے اور عوام الناس میں خوف و ہراس پھیلانے میں ملوث تھے۔ ڈولفن سکواڈنے 48 گھنٹے کے دوران شہر کے مختلف علاقوں میں اسلحہ کی نمائش وہوائی فائرنگ میں ملوث 20 ملزمان کو گرفتارکرلیا۔ گرفتار ملزمان کے قبضہ سے 15 پستول، 05 رائفلیں، درجنوں گولیاں و میگزینز برآمدکی گئیں۔ڈولفن سکواڈ نے کائٹ فلائنگ کیخلاف ساندہ، فیکٹری ایریااورشادباغ کے علاقوں میں سپیشل کریک ڈاؤن کرتے ہوئے پتنگ بازی میں ملوث 04 ملزمان کورنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان میں عمران، اکرام، عبداللہ اور فیاض شامل ہیں۔ ملزمان کے قبضہ سے درجنوں پتنگیں اورڈور برآمدکی گئی۔پڑتال ریکارڈ کرنے پرملزمان عمران اورعبداللہ متفرق جرائم میں سابقہ ریکارڈ یافتہ پائے گئے۔