یورپ
ٹرمپ کے نامزد کابینہ ارکان کو بم حملوں اور تشدد کی دھمکیاں موصول ہونےلگ گئی
یہ دھمکیاں کابینہ ارکان اور ان کے خاندانوں کے لیے شدید خطرہ بن چکی ہیں۔ ایف بی آئی نے فوری طور پر تحقیقات شروع کر دی ہیں تاکہ ان دھمکیوں کے پیچھے ملوث افراد کا پتہ چلایا جا سکے اور ان کی روک تھام کی جا سکے
واشنگٹن : سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نامزد کابینہ ارکان کو بم حملوں اور تشدد کی دھمکیاں ملنا شروع ہو گئی ہیں۔ ادارہ ماحولیات کے سربراہ نے بتایا کہ کابینہ کے ایک ارکان کی رہائش گاہ کے باہر ایک پائپ بم ملا، جس پر اسرائیل کے خلاف اور فلسطین کی حمایت میں پیغام درج تھا۔
یہ دھمکیاں کابینہ ارکان اور ان کے خاندانوں کے لیے شدید خطرہ بن چکی ہیں۔ ایف بی آئی نے فوری طور پر تحقیقات شروع کر دی ہیں تاکہ ان دھمکیوں کے پیچھے ملوث افراد کا پتہ چلایا جا سکے اور ان کی روک تھام کی جا سکے۔ ان دھمکیوں نے ٹرمپ کے نامزد ارکان کی حفاظت اور ان کے اہل خانہ کی سلامتی کے حوالے سے تشویش پیدا کر دی ہے۔