آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا پنجاب خیبر پختونخوا بارڈر پر جھنگی پولیس پوسٹ و دیگر سرحدی چوکیوں کا دورہ
آئی جی پنجاب کا چیک پوسٹوں پر تعینات نفری، اسلحہ، ایمونیشن، مورچوں، گاڑیوں، تھرمل ڈوم کیمروں سے چیکنگ کا جائزہ،آئی جی پنجاب کی دہشت گردوں کے پے در پے حملے ناکام بنانے پر چیک پوسٹوں کے پولیس جوانوں کو شاباش
لاہور: انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ضلع ڈیرہ غازی خان میں پنجاب خیبر پختونخوا بارڈر پر جھنگی پولیس پوسٹ و دیگر سرحدی چوکیوں کا دورہ کیا، آئی جی پنجاب نے جھنگی و دیگر پولیس چیک پوسٹوں پر تعینات پولیس اہلکاروں سے ملاقات کی اور چیک پوسٹوں پر تعینات نفری، اسلحہ، ایمونیشن، مورچوں، گاڑیوں، تھرمل ڈوم کیمروں سے چیکنگ کا جائزہ کیا۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے دہشت گردوں کے پے در پے حملے ناکام بنانے پر چیک پوسٹوں کے جوانوں کو شاباش دی اور اہلکاروں کو کیش ایوارڈز سے نوازا اور آئی جی پنجاب نے کہا کہ مشکل ترین حالات میں فرائض کی شاندار انجام دہی پر سرحدی چوکیوں کے عملے کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے سرحدی چیک پوسٹوں پر تعینات اہلکاروں کو خصوصی الاؤنس دینے کا اعلان کیا۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ پنجاب پولیس نے خیبرپختونخوا بارڈر پر خوارجی دہشت گردوں کے 08 حملوں کو کامیابی سے پسپا کیا، دہشت گردوں کو کسی بھی صورت پنجاب میں داخل نہیں ہونے دیں گے، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ پنجاب پولیس کے نڈر جوان ٹرائی بارڈر چیک پوسٹوں پر صوبائی سرحدوں کا بہادری سے دفاع کر رہے ہیں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے فورس ہمہ وقت الرٹ رہے۔ آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ خوارجی دہشت گردوں کے خلاف سی ٹی ڈی، رینجرز اور دیگر اداروں کے ہمراہ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن جاری رکھیں، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے جھنگی چیک پوسٹ کے مورچوں پر نائٹ ویژن گنز، حفاظتی انتظامات سمیت چیک پوسٹ کی عمارات اور مورچوں کو مضبوط و محفوظ بنانے کے لئے جاری تعمیراتی کاموں کا جائزہ کیا۔ آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ خوارجی دہشت گردوں کے بڑھتے حملوں کے پیش نظر تعمیراتی کاموں کو ہنگامی بنیادوں پر مکمل کیا جائے، آر پی او ڈی جی خان سجاد حسن خان منج نے آئی جی پنجاب کو جھنگی و دیگر چیک پوسٹوں کی سکیورٹی اہمیت و افادیت بارے بریفنگ دی، ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ حکومت پنجاب کی فنڈنگ سے سرحدی چوکیوں کو مزید مضبوط بنانے کا عمل تیزی سے جاری ہے اور پنجاب کی سرحدی چوکیوں کو جدید ترین اسلحہ، ٹرانسپورٹ، لاجسٹکس سمیت سہولیات سے لیس کر رہے ہیں۔ ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ پنجاب محمد کامران خان، آر پی او ڈی جی خان سجاد حسن خان منج، ڈی پی او ڈی جی خان سید علی، سپیشل برانچ، سی ٹی ڈی اور رینجرز سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران ہمراہ تھے۔