پاکستان: مریضہ سرجری کے دوران بات چیت کرتی رہی
سرجری کے دوران خاتون مریضہ باقاعدہ بات چیت کرتی رہی اور ہوش میں رہی جبکہ خاتون مریضہ درود پاک کا بھی ورد کرتی رہی۔
ملتان: ڈاکٹرز نے خاتون مریضہ کو بغیر مکمل بے ہوش کئے دماغ کی پیچیدہ سرجری کرڈالی، مریضہ کی سرجری کے دوران بنائی گئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق ملتان کے نجی اسپتال میں برین ٹیومر میں مبتلا تیس سالہ مریضہ کی جدید برین سرجری کی گئی، مظفرگڑھ کی رہائشی 30 سالہ مریضہ کو برین ٹیومر کا عارضہ لاحق تھا۔
سرجری ٹیم میں نیورو سرجن ڈاکٹر انیلہ ،پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف,ڈاکٹر شہباز احمد شامل تھے، 5 روز قبل نجی اسپتال میں خاتون مریضہ کی جانے والی کامیاب کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ سرجری کے دوران خاتون مریضہ باقاعدہ بات چیت کرتی رہی اور ہوش میں رہی جبکہ خاتون مریضہ درود پاک کا بھی ورد کرتی رہی۔
نیورو سرجن ڈاکٹر خضر حیات کا کہنا ہے کہہ جاگتے ہوئے دماغ کی سرجری کو اویک کرینیوٹومی کہا جاتا ہے، اویک کرینیوٹومی دماغ کے حساس حصوں کو متاثر کرنے والی بیماریوں کے علاج کے لیے استعمال ہوتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ سرجری کے دوران مریض سے بولنے یا حرکت کرنے جیسے کام کروائے جاتے ہیں تاہم 30 سالہ مریضہ کو سرجری کے اگلے روز ہی ڈسچارج کردیا گیا۔