اہم خبریںتازہ ترینسائنس و ٹیکنالوجی

موبائل انٹرنیٹ کی اوسط رفتار میں 28 فیصد اضافہ ہوا: پی ٹی اے

تھارٹی کے چیئرمین نے سالانہ رپورٹ برائے سال 2024 چیئرمین سینیٹ کو پیش کی جس کے مطابق براڈ بینڈ صارفین کی تعداد جون 2023 میں 12کروڑ 75 لاکھ سے بڑھ کر 14 کروڑ 23 لاکھ ہو گئی

(سید عاطف ندیم.پاکستان)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے کہا ہے کہ گزشتہ ایک سال میں ملک میں انٹرنیٹ کی اوسط رفتار میں 28 فیصد اضافہ ہوا، جو 15.65 ایم بی پی ایس سے بڑھ کر 20.02 ایم بی پی ایس تک پہنچ گئی۔
پیر کو پی ٹی اے سے جاری کی گئی پریس ریلیز کے مطابق اتھارٹی کے چیئرمین نے سالانہ رپورٹ برائے سال 2024 چیئرمین سینیٹ کو پیش کی جس کے مطابق براڈ بینڈ صارفین کی تعداد جون 2023 میں 12کروڑ 75 لاکھ سے بڑھ کر 14 کروڑ 23 لاکھ ہو گئی۔
یہ رپورٹ سال رواں کے دوران پی ٹی اے کی جانب سے کی گئی تکنیکی، بنیادی ڈھانچے کی بہتری، ریگولیٹری اور صارف دوست اصلاحات کا جامع و مفصل جائزے پر مبنی ہے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button