پاکستان

پاکستان میں کرسمس کی تقریبات کا سلسلہ شروع

حکومت پنجاب نے کرسمس کے موقع پر لاہور سمیت صوبہ بھر میں چرچز کی سکیورٹی کے سخت انتظامات کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں

(سید عاطف ندیم.پاکستان)پاکستان میں کرسمس کی تیاریاں پورے عروج پر ہیں۔دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی مسیحی برادری 25 دسمبر بروز بدھ کوکرسمس کا تہوار انتہائی جوش و خروش مذہبی اور روایتی جذبہ کیساتھ منائے گی جس کیلئے کرسمس ٹریز کی تیاری کیساتھ ساتھ تمام گر جا گھروں کو انتہائی خوبصورتی سے سجا دیا گیا ہے جہاں مسیحی برادری کے افراد اپنی مذہبی تقریبات کی ادائیگی اور عبادات کریں گے۔اس مو قع پر کئی مرکزی چرچز میں میلوں کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔دنیا بھر کے مسیحی افراد ہر سال 25دسمبر کو حضرت عیسیٰ علیہ السلام (یسوع مسیح)کے یوم ولادت کے موقع پر کرسمس کا تہوار انتہائی عقیدت و احترام سے مناتے ہیں۔
لاہور محکمہ واسا میں بھی کرسمس کی تقریبات جاری چراغ یونین کے زیر اہتمام نشتر ٹاؤن سب ڈویژن میں کرسمس کے حوالہ سے پروگرام منعقد کیا گیا جس میں کرسمس کا کیک بھی کاٹا گیا سینیٹیشن ورکر نے بڑی تعداد میں شرکت کی اس پروگرام کے مہمان خصوصی ڈائریکٹر نشتر ٹاؤن سہیل سندھو ایکسین شمس ایوب گجر صدر چراغ یونین جوزف جوئیہ چیئرمین شفیق بھٹی جنرل سیکرٹری جیم سوترا سیکرٹری اطلاع و نشریات منیر جوئیہ جوائنٹ سیکرٹری شہزاد رفیق سینیئر وائس چیئرمین شان سندھو نائب صدر الیاس سندھو ڈپٹی جنرل سیکرٹری سلیم نواب اس موقع پر صدر چراغ یونین جوزف جوئیہ کا کہنا تھا محکمہ واسا میں کرسمس ہو یا کوئی بھی تہوار ہم مسیح مسلم مل کر مناتے ہیں چراغ یونین کی بنیاد رکھنے کا مقصد بھی یہی ہے ہم مسیحی مسلم محکمہ واسا میں اپنے بھائیوں کی طرح اور ایک دوسرے کے دکھ سکھ میں اکٹھے ہیں اسی طریقے سے چلتے رہے تو منزلیں دور نہیں اور خدا کے فضل سے محکمہ واسا دن دگنی اور رات چگنی ترقی کرے گا پروگرام کے اختتام پر ایک نعرہ بھی بلند کیا گیا پاکستان زندہ باد محکمہ واسا پائندہ باد

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button