مشرق وسطیٰ

غزہ میں اسرائیلی فورسز کی بد ترین بمباری ، تازہ حملوں میں 71فلسطینی شہید

غزہ سٹی میں التابعین سکول پر حملہ کیا گیا اور المواصی میں پناہ گزینوں کے خیموں کو بھی نشانہ بنایا گیا

غزہ پر تیسرے روز بھی اسرائیلی فورسز کے حملے جاری ہیں ۔۔ غزہ پر علی الصبح اسرائیل کے تازہ حملوں میں مزید 71 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں ۔ شہید اور زخمی ہونیوالوں میں کثیر تعداد بچوں اور خواتین کی شامل ہے ۔دیرالبلاح، خان یونس اور رفح سمیت غزہ کے مختلف حصوں پر بمباری کی گئی ۔غزہ سٹی میں التابعین سکول پر حملہ کیا گیا اور المواصی میں پناہ گزینوں کے خیموں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔فلسطینی وزارت صحت کے مطابق ملبے تلے اب بھی بہت سے افراد دبے ہوئے ہیں اورشہید ہونے والوں کی تعداد میں اضافے کا امکان ہے
فلسطینی وزارت صحت کے مطابق گذشتہ تین روز سے جاری اسرائیلی حملوں میں فلسطینی شہداء کی تعداد 436 تک پہنچ گئی جن میں ایک سو تراسی بچے بھی شامل ہیں۔ فضائی حملوں میں 600 افراد زخمی بھی ہوئے ۔اسرائیل نے غزہ کے کئی علاقوں سے لوگوں کو انخلا کا حکم دیا ہے اوردو ہفتے سے غزہ میں امدادی سامان کی ترسیل بھی بند ہے۔19 جنوری کو حماس کے ساتھ جنگ بندی کے آغاز کے بعد سے اسرائیل کی جانب سے یہ سب سے بڑے حملے ہیں۔
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہونے اعلان کیا ہے کہ غزہ پرتازہ بمباری صرف آغاز ہے جبکہ جنگ بندی مذاکرات کے دوران اب حملے نہیں روکے جائیں گے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button