پاکستان پریس ریلیزاہم خبریں

شمالی وزیرستان حملہ: وزیرداخلہ کی زخمی اہلکاروں کی عیادت

"آپ کا حوصلہ دیکھ کر دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہمارا عزم مزید مضبوط ہوا ہے۔ آپ پاکستان کے بہادر سپوت ہیں اور آپ کا غیر معمولی جذبہ دیکھ کر ہمارا سر فخر سے بلند ہو گیا ہے۔"

بنوں نمائندہ خصوصی:وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے سی ایم ایچ بنوں کا دورہ کیا اور شمالی وزیرستان میں "فتنہ الہندوستان” کے دہشت گردوں کے بزدلانہ حملے میں زخمی ہونے والے سکیورٹی فورسز کے جوانوں کی عیادت کی۔ وزیر داخلہ نے زخمی اہلکاروں کی خیریت دریافت کی اور ان کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی۔
محسن نقوی نے جوانوں کے بلند حوصلے کو زبردست خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ "آپ کا حوصلہ دیکھ کر دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہمارا عزم مزید مضبوط ہوا ہے۔ آپ پاکستان کے بہادر سپوت ہیں اور آپ کا غیر معمولی جذبہ دیکھ کر ہمارا سر فخر سے بلند ہو گیا ہے۔”

وزیرداخلہ نے مزید کہا کہ "جس قوم کے پاس آپ جیسے بہادر بیٹے ہوں، اُسے کوئی دشمن شکست نہیں دے سکتا۔ پوری قوم آپ کے ساتھ ہے اور سب آپ کی جلد صحتیابی کے لیے دعا گو ہیں۔”
اس موقع پر انسپکٹر جنرل پولیس خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید بھی وزیر داخلہ کے ہمراہ تھے اور انہوں نے بھی زخمی اہلکاروں سے ملاقات کرکے ان کی بہادری کو سراہا۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button