بین الاقوامیاہم خبریں

جنوب مشرقی ایشیا اور سری لنکا میں سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد ایک ہزار سے زائد

انڈونیشیا میں 464 افراد اب بھی لاپتہ ہیں اور تقریباً تین لاکھ کے قریب افراد بے گھر ہو گئے ہیں

انڈونیشیا، سری لنکا اور تھائی لینڈ میں گزشتہ ہفتے آنے والے تباہ کن سیلاب میں ایک ہزار سے زائد افراد ہلاک اور 800 سے زیادہ لاپتہ ہیں۔  سرکاری اعدادوشمار کے مطابق انڈونیشیا میں 604، سری لنکا میں 366 اور تھائی لینڈ میں 176 افراد ہلاک ہوئے۔

تھائی لینڈ میں سیلاب نے انتالیس لاکھ لوگوں کو متثر کیا ہے
تھائی لینڈ میں سیلاب نے انتالیس لاکھ لوگوں کو متثر کیا ہےتصویر: Athit Perawongmetha/REUTERS

انڈونیشیا میں 464 افراد اب بھی لاپتہ ہیں اور تقریباً تین لاکھ کے قریب افراد بے گھر ہو گئے ہیں۔ کئی متاثرہ علاقے سڑکوں اور مواصلاتی نظام کے تباہ ہونے کے باعث تاحال ناقابلِ رسائی ہیں، جہاں امداد فضائی راستے سے پہنچائی جا رہی ہے۔
انڈونیشیا کے صدر پرابوو سبیانتو نے متاثرہ علاقوں کے دورے کے دوران کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کا مؤثر مقابلہ ناگزیر ہے اور مقامی حکومتوں کو ماحول کے تحفظ اور شدید موسمی حالات کے لیے تیاری میں فعال کردار ادا کرنا ہوگا۔

سری لنکا میں متاثرہ علاقوں میں امدادی سر گرمیاں جاری ہیں
سری لنکا میں متاثرہ علاقوں میں امدادی سر گرمیاں جاری ہیںتصویر: Krishan Kariyawasam/NurPhoto/picture alliance

سری لنکا میں 367 افراد لاپتہ ہیں جبکہ دو لاکھ سے زائد افراد عارضی پناہ گاہوں میں منتقل کیے جا چکے ہیں۔ تھائی لینڈ میں 26 ہزار متاثرین کو ابتدائی معاوضے کی ادائیگی شروع کردی گئی ہے، جبکہ حکام ملک کے جنوبی حصوں میں تباہ شدہ پانی اور بجلی کے نظام کی بحالی پر کام کر رہے ہیں، جہاں سیلاب نے 39 لاکھ افراد کو متاثر کیا۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button