پاکستان پریس ریلیزتازہ ترین

پنجاب میں سرکاری سطح پر معیاری اورسستی ترین اشیاء کی ہوم ڈیلیوری کا پہلا اوربے مثال پراجیکٹ

معیاری اور سستی ترین اشیائے خوردونوش کی گھروں تک مفت فراہمی کا یہ پہلا منصوبہ ہے جس کے تحت صوبے کے 35 شہروں میں قائم 46 سہولت بازاروں سے فری ہوم ڈیلیوری جاری ہے

نیوز ڈیسک
لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے فری ہوم ڈیلیوری پراجیکٹ نے عوامی خدمت کا ایک نیا اور بے مثال ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔
پنجاب میں سرکاری سطح پر معیاری اور سستی ترین اشیائے خوردونوش کی گھروں تک مفت فراہمی کا یہ پہلا منصوبہ ہے جس کے تحت صوبے کے 35 شہروں میں قائم 46 سہولت بازاروں سے فری ہوم ڈیلیوری جاری ہے۔ اب تک عوام کو گھر کی دہلیز پر تین لاکھ بارہ ہزار سے زائد آرڈرز کی ڈیلیوری کامیابی سے مکمل کی جا چکی ہے۔ پنجاب سہولت بازار اتھارٹی کے تحت فری ہوم ڈیلیوری پراجیکٹ کے ذریعے 13 بنیادی اشیائے خوردونوش کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے جن کے نرخ ڈپٹی کمشنر کے نوٹیفائیڈ ریٹس سے بھی کم مقرر کیے گئے ہیں۔
ہوم ڈیلیوری پراجیکٹ کے تحت عوام کو ڈی سی ریٹ سے سات فیصد تک کم قیمت پر اشیائے خوردونوش دستیاب ہو رہی ہیں۔ گوگل پلے سٹور اور ایپل ایپ سٹور پر دستیاب فری ہوم ڈیلیوری ایپ کے ذریعے آرڈر کرنے کی سہولت فراہم کی گئی ہے جبکہ پنجاب سہولت بازار اتھارٹی کے رائیڈرز ایپ کے ذریعے آرڈرز گھر گھر پہنچا رہے ہیں۔ فری ہوم ڈیلیوری کے تحت آلو، پیاز، ٹماٹر، کدو، لہسن، سیب، کیلا، کھجور، لیموں اور امرود کے علاوہ دال چنا، بیسن، آٹا اور چینی بھی آرڈر کی جا سکتی ہے۔
اس منصوبے کے ذریعے شہریوں کو گھر بیٹھے 110 ملین روپے کی بچت ہوئی ہے۔ عوام نے سستی اور معیاری اشیائے خوردونوش کی گھر کی دہلیز پر فراہمی کو بے مثال قرار دیتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا کہنا ہے کہ مہنگائی کے اثرات کسی صورت عوام تک نہیں پہنچنے دیں گے، یہی ہمارا عزم ہے، جبکہ فری ہوم ڈیلیوری پراجیکٹ کا دائرہ کار بتدریج پنجاب کے دیگر شہروں تک بڑھایا جائے گا۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button