مشرق وسطیٰ

کراچی: بنگلوں میں ڈکیتیاں کرنیوالے ’برگر گینگ‘ کا سرغنہ ساتھیوں سمیت گرفتار

پولیس نے ڈیفنس اور کلفٹن سمیت دیگر علاقوں کے بنگلوں میں ڈکیتیاں کرنے والے برگر گینگ کے چار ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ڈی آئی جی ساؤتھ جاوید اکبر ریاض نے بتایا کہ پولیس نے گذری میں کارروائی کرتے ہوئے برگر گینگ کے سرغنہ شاہد برگرعرف بوس سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کیا۔

کراچی: پولیس نے ڈیفنس اور کلفٹن سمیت دیگر علاقوں کے بنگلوں میں ڈکیتیاں کرنے والے برگر گینگ کے چار ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
ڈی آئی جی ساؤتھ جاوید اکبر ریاض نے بتایا کہ پولیس نے گذری میں کارروائی کرتے ہوئے برگر گینگ کے سرغنہ شاہد برگرعرف بوس سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کیا۔
پولیس کے مطابق دیگر گرفتار ملزمان میں عامر عرف جاز، عمران جمیل اور فیصل عرف پکوڑی شامل ہیں۔ ملزمان سے اسلحہ، گاڑی، طلائی زیورات، قمیتی گھڑیاں، لیپ ٹاپ اور پرائز بانڈز سمیت قمتی سامان برآمد کیا گیا ہے۔
ڈی آئی جی ساؤتھ کا کہنا تھا ملزمان کی واردات کے بعد فرار ہونے کی سی سی ٹی وی بھی موجود ہے، ملزمان شہر کے پوش علاقوں ڈیفنس، کلفٹن، ضلع شرقی اور وسطی میں بنگلوں میں ڈکیتیوں میں ملوث ہیں۔
پولیس کے مطابق گروہ کا سرغنہ 2008 سے وارداتیں کرنے میں ملوث ہے، شاہد عرف بوس 26 مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا، عامرعرف جاز پر7 مقدمات، فیصل پر 6 اورعمران پر3 مقدمات مختلف تھانوں میں درج ہیں۔
پولیس کا بتانا ہےکہ ملزمان نے دوران تفتیش بنگلوں میں ڈکیتیوں کا اعتراف کرلیا ہے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button