مشرق وسطیٰتازہ ترین

عراقی کردستان سے جنگجو داخل ہوئے تو ایران کرد علاقے کو نشانہ بنائے گا: ڈیفنس کونسل

وہ ایرانی کردوں کی طرف سے ایران پر ہونے والے ایسے کسی بھی حملوں کی حمایت کریں گے جو امریکی و اسرائیلی جنگ کی حمایت میں ہوگا,صدر ٹرمپ

ایران.ایجنسیاں
اگر جنگجوؤں کو ایران میں داخل کرنے کی کوشش کی گئی تو ایران عراقی کردستان کے علاقے کو نشانہ بنائے گا۔ ایران کی طرف سے یہ انتباہ جمعہ کے روز کیا گیا ہے۔
دھمکی میں کہا گیا ہے کہ اب تک صرف امریکی فوجی اڈوں، اسرائیل اور علاقے میں علیحدگی پسند گروپوں کو ٹارگیٹ کیا گیا ہے۔
یہ بات ایران کی ڈیفنس کونسل کی طرف سے جاری کیے گئے ایک بیان میں کہی گئی ہے۔ جسے سرکاری خبر رساں ادارے ‘مہر نیوز ایجنسی’ نے رپورٹ کیا ہے۔
ڈیفنس کونسل کے اس بیان میں خبردار کیا گیا ہے کہ اگر ایران کے خلاف سازشی منصوبے جاری رکھے گئے اور جنگجوؤں کو ایران میں داخل کرنے کی کوشش کی گئی تو عراق میں کردستان ریجن کے تمام اہداف نشانے پر ہوں گے۔
جمعرات کے روز صدر ٹرمپ نے کہا تھا کہ وہ ایرانی کردوں کی طرف سے ایران پر ہونے والے ایسے کسی بھی حملوں کی حمایت کریں گے جو امریکی و اسرائیلی جنگ کی حمایت میں ہوگا۔
صدر ٹرمپ نے ‘روئٹرز’ کو انٹرویو دیتے ہوئے ایک سوال کے جواب میں کہا میرے خیال میں کردوں کا ایران پر حملہ بہت زبردست رہے گا۔
ان سے پوچھا گیا تھا کیا وہ کردوں کو ایران پر حملوں کے لیے اپنی پیشکش کریں گے اور انہیں کور بھی دیں گے۔ اس پر انہوں نے جواب دیا میں آپ کو بتا نہیں سکتا لیکن کردوں کا مقصد کامیابی ہوگا۔ اگر وہ ایسا کرنے والے ہیں تو یہ بہت اچھا ہے۔
یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ایران سے تعلق رکھنے والے کرد جنگجووں نے امریکہ سے حال ہی میں مشورہ کیا تھا کہ انہیں ایران کے مغربی علاقوں میں اب حملہ کرنا چاہیے یا ابھی نہیں۔ اس بات کی تین مختلف ذرائع نے تصدیق کی ہے۔
ایرانی کردوں کے اتحاد پر مبنی گروپوں نے عراق اور ایرانی سرحدوں کے نزدیک نیم خودمختار علاقے قائم کر رکھے ہیں، اسے کردستان کا علاقہ قرار دیا جاتا ہے۔ انہیں ایسے حملے کرنے کے لیے تربیت بھی دی جاتی ہے۔
ہفتہ کے روز سے امریکہ و اسرائیل ایران پر حملے کر رہے ہیں۔ جبکہ ایران کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ وہ کردوں کے گروپوں کو نشانہ بنا رہا ہے۔ ایران کے خیال میں وہ امریکہ اور اسرائیل کے مفادات کے لیے کام کرتے ہیں۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button