پاکستانتازہ ترین

روز بروز بڑھتی مہنگائی پر شیخ رشید نے بھی خاموشی توڑ دی

آئے روز بڑھتی مہنگائی پر شیخ رشید نے بھی خاموشی توڑتے ہوئے کہا کہ دنیا میں جو بحران آیا ہے اس کی وجہ سے ہی مہنگائی ہو رہی ہے ۔

راولپنڈی:آئے روز بڑھتی مہنگائی پر شیخ رشید نے بھی خاموشی توڑتے ہوئے کہا کہ دنیا میں جو بحران آیا ہے اس کی وجہ سے ہی مہنگائی ہو رہی ہے ۔
وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ملکی ماحول ٹھیک ہے ،کچھ وقت درکار ہے پھر سب ٹھیک ہو جائے گا ،اسلام آباد میں ربیع الاول کی مناسبت سے شجر کاری مہم کا آغاز کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اللہ کے نبی ﷺ کو پودوں سے بہت محبت تھی ، ایف9 پارک، ڈی چوک پر ربیع الاول کی مناسبت سے محفلوں کا انعقاد کریں گے،اسلام آباد ،راولپنڈی سمیت متعدد شہروں میں عمارتوں پر چراغاں کر رہے ہیں۔
افغانستان میں جاری حالیہ دہشتگردی کی لہر پر بات چیت کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا افغانستان ہمارا پڑوسی بھائی ہے اس کے امن کیلئے پر امید ہیں کیونکہ افغانستان کا امن پاکستان اور پاکستان کا امن پورے خطے سے جڑا ہے ۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button