کھیل

افغانستان کے خلاف وننگ کمبی نیشن برقراررہے گا، ثقلین مشتاق

دبئی: افغانستان کے خلاف میچ میں پاکستانی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی ۔

دبئی: افغانستان کے خلاف میچ میں پاکستانی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی ۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کےہیڈ کوچ ثقلین مشتاق نے کہا ہے کہ افغانستان کی ٹیم کو کو ایزی نہیں لے رہے اور نہ ہی وہ کمزور ٹیم ہے ۔
میڈیا سے گفتگو میں ثقلین مشتاق نے کہا کہ افغانستان کے خلاف ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی ۔
ایک سوال کے جواب میں ان کا کہناتھا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کا فائنل ہوا تو خوشی ہوگی، دونوں ٹیموں کو ایک اور میچ کھیلنے کو ملے گا۔
انہوں نے کہا کہ بھارت سے میچ کے بعد جس طرح دونوں ٹیموں کے کھلاڑی ملے وہ زبردست لمحہ تھا۔
فیصل خان آفریدی آئی سی سی انٹرنیشنل پینل آف امپائرز میں شامل
واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں آج شام 7 بجے پاکستان اور افغانستان کے درمیان میچ کھیلا جائے گا ۔ پاکستان کی ٹیم دومیچ جیت کر گروپ میں ٹاپ پر ہے جبکہ افغانستان کی ٹیم بھی ٹورنامنٹ میں خطرناک حریف کے طور پر سامنے آئی ہے۔ افغان ٹیم نے وارم اپ میچ میں دفاعی چیمپئن ویسٹ انڈیز کو باآسانی شکست دی پھر اسکاٹ لینڈ کو گروپ ٹو کے میچ میں 130 رنز کے بڑے مارجن سے زیر کیا۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button