کھیل

قومی ٹیم اگر افغانستان کے خلاف ٹاس جیت گئی تو اسے بیٹنگ کرنی چاہئے

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے سابق چیف سلیکٹر اور قومی ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق کا ماننا ہے کہ افغانستان کے خلاف میچ میں

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے سابق چیف سلیکٹر اور قومی ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق کا ماننا ہے کہ افغانستان کے خلاف میچ میں اگر پاکستانی ٹیم ٹاس جیت جائے تو پہلے بیٹنگ کرنی چاہئے۔
انضمام الحق نے اپنے بیان میں کہا کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی 20 ورلڈکپ سپر 12 مرحلے میں پاکستان کا یہ آخری مشکل میچ ہے اور اس کے بعد نمیبیا اور سکاٹ لینڈ کے ساتھ میچز ہیں۔ میرے خیال سے اگر پاکستان ٹاس جیتتا ہے تو اسے بیٹنگ کرنی چاہئے اور باؤلنگ سے ہدف کا دفاع کروانا چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ ایسا کرنے سے ناصرف پاکستان کی بیٹنگ لائن کی صحیح طاقت کا اندازہ ہو جائے گا بلکہ باؤلرز کے پوٹینشل کا بھی علم ہو گا کیونکہ میچ کے دوسرے ہاف میں اوس پڑتی ہے اور ہمارے باؤلرز کو اس طرح کی کنڈیشن میں باؤلنگ کرنے کی پریکٹس ہونی چاہئے، سیمی فائنل میں ایسی صورتحال پیدا ہونے پر قومی ٹیم کو اس کا بہت فائدہ ہو گا۔
انضمام الحق کا کہنا تھا کہ افغانستان کے خلاف میچ میں پاکستانی ٹیم کا وننگ کمبی نیشن ہی ہونا چاہئے اور اگر ہم جیت جاتے ہیں، جیسا کہ مجھے یقین ہے جیت ہماری ہو گی، تو پھر ہمیں بقیہ میچز میں دیگر کھلاڑیوں کو بھی موقع دینا چاہئے تاکہ کسی اہم میچز سے قبل انجری کی صورت میں متبادل کھلاڑی کو ٹیم میں شامل کرنے میں کوئی دقت نہ ہو۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button