پاکستان کے وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ کوئی نئی گیم شروع نہیں ہو رہی، گیم صرف عمران خان کی ہے۔
شیخ رشید بدھ کے روز سپریم کورٹ کی جانب سے آرمی پبلک سکول کے ازخود نوٹس کیس میں وزیراعظم کو طلب کیے جانے کے بعد شیخ رشید نے سپریم کورٹ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہیں نہیں پتہ کہ وزیراعظم سپریم کورٹ آ رہے ہیں یا نہیں ’میں تو احتیاطاً آیا ہوں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ’خطرے والی کوئی بات نہیں، حکومت پانچ سال پورے کرے گی۔‘
شہباز شریف کی ملاقاتوں کے بعد باتیں بھی سامنے آنی چاہییں: شیخ رشید
شیخ رشید کا یہ بھی کہنا تھا کہ سپریم کورٹ ملک کا قابل احترام ادارہ ہے، اس کا فیصلہ سر آنکھوں پر ہے۔اس کے فیصلے سب پر لاگو ہوتے ہیں۔شیخ رشید کا یہ بھی کہنا تھا کہ اگر آرمی بپلک سکول کے متاثرین کی جانب سے درخواست آئے گی تو کارروائی کریں گے