
بنگلہ دیش کا بھارت پر ملک میں فسادات بھڑکانے کا الزام، شرپسندوں کو بھارتی پراکسی قرار دے دیا
بین الاقوامی خبررساں ادارے اے پی نے کہا کہ پولیس اور بی این پی رہنماؤں نے عوامی لیگ کے ورکرز کو شیخ حسینہ کی واپسی سے قبل ملک میں افراتفری پھیلانے کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔
اے پی کے ساتھ
ڈھاکہ: مودی حکومت کی ناکام سفارت کاری اور بیرون ملک مداخلت کے باعث بھارت اور بنگلہ دیش کے تعلقات شدید کشیدہ ہو گئے ہیں۔
بین الاقوامی جریدہ الجزیرہ کے مطابق بنگلہ دیش کے سابق عبوری سربراہ اور نوبیل انعام یافتہ محمد یونس کے آبائی گھر کو چٹاگانگ میں آگ لگا دی گئی۔
بھارتی جریدہ ویون (WION) کا کہنا ہے کہ، بنگلہ دیشی وزیراعظم طارق رحمان نے ملک میں تشدد اور بدامنی کی پشت پناہی کا ذمہ دار سرحد پار ملک (بھارت) کو ٹھہرایا ہے۔
بین الاقوامی خبررساں ادارے اے پی نے کہا کہ پولیس اور بی این پی رہنماؤں نے عوامی لیگ کے ورکرز کو شیخ حسینہ کی واپسی سے قبل ملک میں افراتفری پھیلانے کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔
بنگلہ دیشی جریدہ ڈیلی سٹار کے مطابق بنگلہ دیشی پارٹی این سی پی کے سینئر رہنماء نے کہا کہ بھارت عوامی لیگ اور چھاترا لیگ کو بنگلہ دیش کے خلاف پراکسی کے طور پر استعمال کر رہا ہے۔
بین الاقوامی ماہرین کے مطابق 2 سال قبل بھارتی حمایت یافتہ شیخ حسینہ واجد کی حکومت کے خاتمے اور بھارت فرار کے بعد دوطرفہ تعلقات مزید خراب ہوئے۔
بنگلہ دیش میں کشیدگی، حسینہ واجد کی سرپرستی اور بھارت کے پراکسی کردار پر مودی کی علاقائی پالیسی شدید تنقید کی زد میں آ چکی ہے۔



