
غزہ : اسرائیلی فورسز کے حملوں میں 24 گھنٹے کے دوران مزید 9 فلسطینی شہید
گزشتہ سال غزہ میں جنگ بندی کے نفاذ کے بعد سے اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد بڑھ کر ایک ہزار 674 ہوگئی ہے، جبکہ زخمیوں کی تعداد 6 ہزار 65 سے تجاوز کرچکی ہے۔
فلسطینی سرکاری نیوز ایجنسی وفا کے ساتھ
غزہ : جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی فورسز کے فضائی اور زمینی حملوں کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی حملوں میں مزید 9 فلسطینی شہید جبکہ 55 زخمی ہوگئے۔
فلسطینی سرکاری نیوز ایجنسی وفا کے مطابق غزہ سٹی کے جنوب مغربی علاقے تل الہوا میں اسرائیلی جنگی طیاروں نے ایک گاڑی کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں تین فلسطینی شہید جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔
گزشتہ سال غزہ میں جنگ بندی کے نفاذ کے بعد سے اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد بڑھ کر ایک ہزار 674 ہوگئی ہے، جبکہ زخمیوں کی تعداد 6 ہزار 65 سے تجاوز کرچکی ہے۔
محکمہ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ غزہ میں انسانی بحران بدستور سنگین ہے جبکہ طبی اور امدادی اداروں کو متاثرہ علاقوں تک رسائی میں مشکلات کا سامنا ہے۔



