تازہ ترینیورپ

ایران کے ساتھ مستقل اور دیرپا جوہری معاہدہ چاہتا ہوں،ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی صدر نے الزام عائد کیا کہ ایران نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کے صرف ایک روز بعد ہی اس کی خلاف ورزی کی

Al-Syed Tech Company Bio Medical Equipment Service

فاکس نیوز کے ساتھ
واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ ایک مستقل معاہدہ کرنے جا رہے ہیں، جس کے ذریعے یہ یقینی بنایا جائے گا کہ ایران کبھی جوہری ہتھیار حاصل نہ کرسکے۔
امریکی چینل فاکس نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران کے ساتھ مجوزہ معاہدے کا بنیادی مقصد اسے جوہری ہتھیاروں کے حصول سے روکنا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایران میں حکومت کی تبدیلی ان کی دلچسپی نہیں تھی، تاہم موجودہ ایرانی قیادت پہلے کے مقابلے میں زیادہ معقول ہے۔
امریکی صدر نے الزام عائد کیا کہ ایران نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کے صرف ایک روز بعد ہی اس کی خلاف ورزی کی۔انٹرویو کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ نے نائب صدر جے ڈی وینس اور وزیر خارجہ مارکو روبیو کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ دونوں انتہائی مقبول ہیں اور شاندار کام کر رہے ہیں۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button