صحت

کراچی میں ڈینگی وائرس جیسے وائرل انفیکشن کا انکشاف

سربراہ مالیکیولر پیتھالوجی ڈاؤ یونیورسٹی ڈاکٹر سعید خان کے مطابق شہر میں ایسے وائرس کے مریض آرہے ہیں جن کو ڈینگی کی علامات ہیں مگر ڈینگی کا ٹیسٹ کرنے پرمریضوں کا ٹیسٹ منفی آرہا ہے۔

سربراہ مالیکیولر پیتھالوجی ڈاؤ یونیورسٹی ڈاکٹر سعید خان کے مطابق شہر میں ایسے وائرس کے مریض آرہے ہیں جن کو ڈینگی کی علامات ہیں مگر ڈینگی کا ٹیسٹ کرنے پرمریضوں کا ٹیسٹ منفی آرہا ہے۔
ڈینگی مچھر پاکستان کے ہر علاقے میں پہنچ گیا، ادارہ صحت نے خبردار کردیا
انہوں نے بتایا کہ ایسے مریضوں میں وائٹ بلڈ سیل اور پلیٹ لیٹس بھی کم ہورہے ہیں جب کہ یہ ڈینگی کا کوئی دوسرا ویرینٹ ہوسکتا ہے، اس معاملے پر مزید تحقیق جاری ہے۔
ڈاکٹر سعید خان کا کہنا تھا کہ شہری مکمل طور پر جسم کو ڈھانپ کر رکھیں، گلی، گھر، محلے میں پانی کھڑا نہ ہونے دیں۔
دوسری جانب چلڈرن اسپتال کراچی کے ڈاکٹر محمد ذوہیب کا کہنا ہے کہ اس قسم کے مریضوں کے لیے پلیٹ لیٹس کے میگا اور رینڈم یونٹس دستیاب نہیں ہیں جب کہ سندھ رینجرز اسپتال کے پیتھالوجسٹ ذیشان حسین نے کہا کہ خوش قسمتی سے اس وائرس سے ابھی تک کوئی ہلاکت نہیں ہوئی ہے۔
معروف ہیماٹالوجسٹ ڈاکٹر ثاقب انصاری کا کہنا ہے کہ اس طرح کے کیسز 2008 سے سامنے آرہے ہیں، ہر 10 میں سے دو مریضوں میں ڈینگی کلاسیکل فیور کی شکایات ملتی ہیں، اس پر مزید تحقیق کی ضرورت ہے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button