لاہور جنازگاہ سٹاپ پر موٹر سائیکل سوار نامعلوم افرادنے فائرنگ جس کی زد میں آ کر ایک شخس جاں بحق دو زخمی
سول لائنز ڈویژن تھانہ مزنگ کی حدود میں مزنگ جنازگاہ سٹاپ نزد مصطفٰی آٹوز کے قریب آج موٹر سائیکل سوار نامعلوم افراد نے پراپرٹی کے تنازعہ پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کی زد میں آ کر 25 سالہ آصف اور 37 سالہ ذیشان ظہور کی موت واقع ہو گئی
سول لائنز ڈویژن تھانہ مزنگ کی حدود میں مزنگ جنازگاہ سٹاپ نزد مصطفٰی آٹوز کے قریب آج موٹر سائیکل سوار نامعلوم افراد نے پراپرٹی کے تنازعہ پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کی زد میں آ کر 25 سالہ آصف اور 37 سالہ ذیشان ظہور کی موت واقع ہو گئی۔ملزمان کی فائرنگ سے ساجد اور عامر نامی دو اشخاص بھی زخمی ہوئے۔ملزمان موقعہ سے فرار ہوگئے۔سی سی پی او لاہور ایڈیشنل آئی جی فیاض احمد دیو نے واقعہ کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی آپریشنز لاہور سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔سی سی پی او لاہور فیاض احمد دیو نے پولیس افسران کو قتل میں ملوث ملزمان کی جلد از جلد گرفتاری کے لئے تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کی ہے۔واقعہ کی اطلاع ملت ہی ایس پی سول لائنز ڈویژن رضا صفدر کاظمی، ڈی ایس پی،ایس ایچ او مزنگ اور دیگر متعلقہ پولیس افسران پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئیں۔ملزمان کی فائرنگ سے مصطفٰی آٹوز کا ملازم آصف اور ایک راہگیر ذیشان ظہور ہلاک ہو گئے جبکہ فائرنگ سے دکان ملازم ساجد اور عامر زخمی ہو گئے جنہیں طبی امداد کے لئے ہسپتال داخل کروا دیا گیا۔ایس پی سول لائنز رضا صفدر کاظمی نے کہا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ پراپرٹی سے متعلقہ دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ ہے،مزید تفتیش جاری ہے،ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔