مشرق وسطیٰ

خوفناک ٹریفک حادثہ ایک ہی خاندان کے پانچ افراد کی جان لے گیا

شادی کی تقریب میں شرکت کےلیے جانے والا خاندان کی گاڑی خوفناک ٹریفک حادثے کا شکار ہوگئی، حادثے میں تمام افراد ہلاک ہوگئے۔

اوچ شریف : شادی کی تقریب میں شرکت کےلیے جانے والا خاندان کی گاڑی خوفناک ٹریفک حادثے کا شکار ہوگئی، حادثے میں تمام افراد ہلاک ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق خوفناک ٹریفک حادثہ پنجاب کے شہر اوچ شریف میں پیش آیا، جس کے نتیجے میں خاندان تمام افراد جہان فانی سے کوچ کرگئے۔
ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹریفک حادثہ ایم فائیو موٹر وے پر گاڑی کا ٹائر پھٹنے کے باعث پیش آیا تھا، ٹائر پھٹنے کی وجہ سے گاڑی پول سے ٹکرا گئی۔
کار حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد میں میاں، بیوی دو بیٹے اور ایک بیتی شامل ہیں، پانچویں افراد شادی میں شرکت کےلیے جارہے تھے۔
ریسکیو اہلکاروں نے پانچوں متوفیوں کی لاشیں رورل ہیلتھ سینٹر منتقل کردی۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button