مشرق وسطیٰ

سی سی پی او لاہور فیاض احمد دیو نے آج تھانہ مانگا منڈی کا دورہ کیا

ی سی پی او فیاض احمد دیو نے تھانہ مانگا منڈی کے تمام افسران اور عملے سے گفتگو کی،ان کےمسائل دریافت کئے اور حل کے لئے موقع پر احکامات دیئے

سی سی پی او لاہور فیاض احمد دیو نے آج تھانہ مانگا منڈی کا دورہ کیا۔ایس ایس پی ایڈمن مبشر میکن،ایس پی آپریشنز صدر حفیظ الرحمٰن بگتی،ایس پی انوسٹی گیشن حمزہ امان اللہ،اے ایس پی رائیونڈ بلال محمود ہمراہ تھے۔ایس ایچ او اور انچارچ انوسٹی گیشن سمیت تھانہ مانگا منڈی کا پورا عملہ موقع پر موجود تھا۔سی سی پی او فیاض احمد دیو نے تھانہ مانگا منڈی کے تمام افسران اور عملے سے گفتگو کی،ان کےمسائل دریافت کئے اور حل کے لئے موقع پر احکامات دیئے۔سی سی پی او لاہور نے کہا کہ تھانوں کی بہتری کے لئے کوشاں ہیں۔تھانوں کے دورے کا مقصد ماتحتوں اور کے اہل خانہ کی صحت،بچوں کی تعلیم اورمحکمانہ مسائل بارے آگاہی حاصل کرنا اور ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا ہے۔تھانوں میں پینے کے صاف پانی،سہولیات کی فراہمی اور ماحول خوشگوار بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے
فیاض احمد دیو نے ہدایت کی کہ ملازمین کی تھانوں میں آمد اور روانگی تحریری ریکارڈ کا حصہ بنائیں۔افسران ماتحت عملے کو علاقے میں کرائم کے تدارک کے لئے روزانہ کی بنیاد پر ٹارگٹ دیں اور اہداف حاصل کریں۔سی سی پی او نفیاض احمد دیو نے کہا کہ تھانے کے عملے کی اپنے رہائشی علاقوں میں اپنی حیثیت یا اختیارات کے غلط استعمال کی شکایت پر سخت کاروائی عمل ہو گی۔ محکمہ پولیس کا آئینہ ہیں،ان کا مثبت تشخص اجاگر کرنے کے لئے سائلین اور ماتحتوں سے حسن سلوک سے پیش آئیں۔۔ فیاض احمد دیو نے کہا کہ افسران اپنے ماتحت عملے کے بارے میں مکمل معلومات رکھیں،خوش اخلاقی سے پیش آئیں اور مسائل حل کریں۔سربراہ لاہور پولیس نے خبردار کہا کہ کرائم کنٹرول،ضابطہ اخلاق کی پابندی پر زیرو ٹالرنس ہو گا۔سی سی پی او لاہور نے تھانے کےفرنٹ ڈیسک، بیرکس،رپورٹنگ روم،حوالات، واش رومز، ریکارڈ روم سمیت مختلف حصوں کا معائنہ کیا۔انہوں نے تھانے کا ریکارڈ، رجسٹرز، عملے کی حاضری اور صفائی ستھرائی کی صورتحال کا جائزہ بھی لیا۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button