پولیس فورس،شہدا پولیس کے ورثاکی دیکھ بھال اور فلاح وبہبود اولین ترجیح ہے،سی سی پی او فیاض احمد دیو
سربراہ لاہور پولیس ایڈیشنل آئی جی فیاض احمد دیو نے کہا ہے کہ شہریوں کی جان و مال اور عزت و آبرو کی حفاظت کے لئے ہمہ وقت مصروف عمل پولیس فورس خصوصا” شہدا پولیس کے ورثاکی دیکھ بھال اور فلاح و بہبود اولین ترجیح ہے۔
سربراہ لاہور پولیس ایڈیشنل آئی جی فیاض احمد دیو نے کہا ہے کہ شہریوں کی جان و مال اور عزت و آبرو کی حفاظت کے لئے ہمہ وقت مصروف عمل پولیس فورس خصوصا” شہدا پولیس کے ورثاکی دیکھ بھال اور فلاح و بہبود اولین ترجیح ہے۔لاہور پولیس کی ویلفیئر آئی برانچ کے تحت گذشتہ سال 16 کروڑ 26 لاکھ روپے سے زائد خطیر رقم ویلفیئر گرانٹس کی مد میں 3904 پولیس اہلکاروں اور انکی فیملیز میں تقسیم کی گئی۔حاضر سروس،ریٹائرڈ پولیس ملازمین،شہداء اور ان کے اہل خانہ کی ویلفیئر کیسز کی بروقت تکمیل کے لئےڈویژن کی سطح پر فوکل پرسنز مقرر کئے گئے ہیں۔ایس ایس پی ایڈمن کی سپرویژن میں مالی امداد،واجبات اور ویلفیئر رقوم کی بروقت ادائیگی یقینی بنائی جارہی ہے۔ترجمان لاہور پولیس کے مطابق ڈسٹرکٹ ویلفیئر فنڈ کے تحت 322 خاندانوں میں03 کروڑ 61 لاکھ روپے پر مشتمل مالی امداد تقسیم کی گئی۔مینٹیننس الاؤنس کی مد میں 13 سو سے زائد پولیس فیملیز میں 03 کروڑ 74 لاکھ روپے تقسیم کئے گئے۔ترجمان کے مطابق پولیس ملازمین کے بچوں کے تعلیمی اخراجات کے لئے 01 کروڑ 97 لاکھ جبکہ ان کی بچیوں کے شادی بیاہ کے لئے ساڑھے 30 لاکھ روپے سے زائد رقم تقسیم کی گئی۔کورونا وبا سے متاثرہ 411 پولیس افسران اور ملازمین میں 01 کروڑ 02 لاکھ روپے تقسیم کئے گئےجبکہ گروپ انشورنس کی مد میں 01 کروڑ 73 لاکھ روپے سے زائد رقم پولیس اہلکاروں کو دی گئی۔امن کے قیام اور شہریوں کی جانوں کا تحفظ کرنے کے دوران فرض کی راہ میں جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے پولیس جوانوں کے ورثا کو 80 لاکھ روپے کی ادائیگی کی گئی۔پولیس ملازمین اور ان کے اہل خانہ کے علاج معالجے کی مد میں 13 لاکھ 69 ہزار روپے جبکہ وفات پاجانے والے پولیس ملازمین کی تجہیز و تکفین کے لئے 75 لاکھ روپے دیئے گئے۔ ،ترجمان لاہور پولیس کے مطابق لا اینڈ آرڈر صورتحال کنٹرول کرنے کے دوران زخمی ہونے والے 191 جوانوں میں 47 لاکھ 75 ہزار جبکہ سنگین جرائم میں ملوث گینگز اور کریمینلز گرفتار کرنے پر ساڑھے 87 لاکھ روپے کیش ایوارڈ دیا گیا۔سی سی پی او فیاض احمد دیو نے کہا ہے کہ لاہور پولیس ایک فیملی کی مانند ہے۔ملازمین کی ویلفیئر کے لئے مزید ضروری اقدامات عمل میں لائے جا رہے ہیں۔