اسلام آباد: ساڑھے 23 لاکھ کی کرنسی کی شارجہ اسمگلنگ ناکام
ایئر پورٹ سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) کے عملے نے اسلام آباد ایئر پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے 30 لاکھ60 ہزار روپے کی پاکستانی کرنسی شارجہ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔
ایئر پورٹ سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) کے عملے نے اسلام آباد ایئر پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے 30 لاکھ60 ہزار روپے کی پاکستانی کرنسی شارجہ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔
ترجمان اے ایس ایف کے مطابق ایئر پورٹ سیکیورٹی فورس کے عملے نے اسلام آباد سے شارجہ جانے کے لیے پہنچنے والی فیملی کے سامان کی تلاشی لی۔
ترجمان کے مطابق اسکیننگ کے دوران سامان میں کرنسی کی نشاندہی ہوئی جس پر فیملی کے تمام سامان کو چیک کیا گیا تو سامان کے مختلف بیگوں سے مجموعی طور پر 23 لاکھ 60 ہزار روپے کی پاکستانی کرنسی برآمد ہوئی۔
ترجمان کے مطابق مسافر فیملی نے رقم اپنے دستی سامان میں چھپا رکھی تھی، اے ایس ایف کے عملے نے سامان کی تلاشی کے دوران کرنسی برآمد کر کے منی لانڈرنگ کی کوششں ناکام بنا دی۔
ملزمان کو ابتدائی تفتیش کے بعد برآمد شدہ رقم سمیت مزید کارروائی کے لیے کسٹم حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔