کاروبار

مہنگائی کے خلاف پنجاب رکشہ یونین اور پاکستان مزدور کسان پارٹی کی مشترکہ ریلی

کھانے پینے کی اشیا سے لے کر ہمارے گھروں کو گرم رکھنے کے لیے ایندھن تک، نہ صرف برطانیہ بلکہ دنیا بھر میں زندگی گزارنے کی ہر چیز تیزی سے مہنگی ہو رہی ہے۔

لاہور پاکستان(وائس آف پیپل یو ایس اے):‌کھانے پینے کی اشیا سے لے کر ہمارے گھروں کو گرم رکھنے کے لیے ایندھن تک، نہ صرف برطانیہ بلکہ دنیا بھر میں زندگی گزارنے کی ہر چیز تیزی سے مہنگی ہو رہی ہے۔
سنہ 2018 سے عالمی افراط زر یعنی قیمتوں میں اضافے کی شرح ریکارڈ سطح پر ہے۔ پیٹرول ،گیس کی قیمتوں اور بڑھتی ہوئی، مہنگائی کے خلاف 6 فروری بروز اتوار صبح 9 بجے دبئی ٹاؤن رائے ونڈ روڈ لاہور سے ٹھوکر نیاز بیگ تک پنجاب رکشہ یونین اور پاکستان مزدور کسان پارٹی ایک عظیم الشان رکشہ ریلی کرے گی جس میں مختلف ٹریڈ یونینز کے رہنما اور پاکستان مزدور کسان پارٹی کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر تیمور رحمان ، خیبر پختونخوا سے تحصیل تنگی کے مئیر فیاض علی خصوصی شرکت کریں گے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button