مشرق وسطیٰ
وزیرآباد کا رڈیالوجی ہسپتال کے آڈٹ آفیسر محمد افضل کو,ایک لاکھ روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا
ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب ندیم سرور کی ہدایت پر گوجرانوالہ ریجن میں جوڈیشل مجسٹریٹ کی سربراہی میں کامیاب ٹریپ ریڈ کرکے
لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب ندیم سرور کی ہدایت پر گوجرانوالہ ریجن میں جوڈیشل مجسٹریٹ کی سربراہی میں کامیاب ٹریپ ریڈ کرکے وزیرآباد کا رڈیالوجی ہسپتال کے آڈٹ آفیسر محمد افضل کو,ایک لاکھ روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ملزم سے نشان زدہ نوٹ برآمد کرکے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ ملزم محمد افضل نے مدعی سے کنٹریکٹ بل کی ادائیگی کے عوض ایک لاکھ روپے رشوت طلب کی تھی۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیاگیا ہے۔