پاکستانی کرنسی بحران ہائی رسک قرار
جاپانی بینک نومورا نے پاکستانی کرنسی بحران کو ہائی رسک قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان سمیت 7 ممالک کی کرنسی 12 ماہ تک مستحکم نہیں
اسلام آباد: جاپانی بینک نومورا نے پاکستانی کرنسی بحران کو ہائی رسک قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان سمیت 7 ممالک کی کرنسی 12 ماہ تک مستحکم نہیں۔
تفصیلات کے مطابق جاپانی بینک نومورا نے پاکستانی کرنسی بحران کو ہائی رسک قرار دے دیا۔
نومورا کا کہنا ہے کہ پاکستان ان 7 ممالک میں شامل ہے جن کی کرنسی 12 ماہ تک مستحکم نہیں، پاکستان، مصر، رومانیہ، سری لنکا، ترکی، جمہوریہ چیک اور ہنگری کرنسی بحران میں رہ سکتا ہے۔
جاپانی بینک کی جانب سے کہا گیا کہ جمہوریہ چیک اور برازیل نے سب سے زیادہ خطرے میں اضافہ ریکارڈ کیا، تمام 32 مانیٹر شدہ ریاستوں کا مجموعی اسکور مئی میں 17 سو 44 سے بڑھ کر 22 سو 34 ہو گیا۔
اس سے قبل مالیاتی اور اقتصادی اعداد و شمار اور خبروں کے پلیٹ فارم بلومبرگ نے بھی پاکستانی کرنسی کی گرواٹ پر خدشات کا اظہار کیا تھا۔
بلومبرگ کی رپورٹ میں کہا گیا کہ پاکستان بڑھتی ضروریات کو آئی ایم ایف بیل آؤٹ سے پورا کر سکتا ہے کیونکہ پاکستان کو جون 2023 تک 33 ارب 50 کروڑ ڈالر کی ضرورت ہے اور اس کے پاس دستیاب فنانسنگ 35 ارب 90 کروڑ ڈالر کی ہوگی۔